بدھ, دسمبر 4, 2024
اشتہار

اسٹاک مارکیٹ نے ایک اور سنگ میل عبور کر لیا

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستان اسٹاک مارکیٹ نے ایک اور سنگ میل عبور کر لیا۔

کاروباری ہفتے کے آخری روز مارکیٹ پہلی بار 93 ہزار کی سطح عبور کر گئی۔ ٹریڈنگ کے دوران ہنڈرڈ انڈیکس نئی بلند ترین سطح 93 ہزار 514 پوائنٹس کی بلند ترین سطح تک پہنچا۔

کاروبار کے اختتام پر ہنڈرڈ انڈیکس 771 پوائنٹس کے اضافے سے 93 ہزار 291 پوائنٹس پر بند ہوا۔ کراچی: دن بھر مجموعی طور پر 445 کمپنیوں کے شیئرز میں کاروبار ہوا۔

- Advertisement -

243 کمپنیوں کے شیئرز کی قیمتوں میں اضافہ جبکہ 146 کے شیئرز میں کمی ہوئی جب کہ مارکیٹ میں 68 کروڑ 72 لاکھ سے زائد شیئرز کا لین دین ہوا۔

اسٹاک مارکیٹ میں 28 ارب 93 کروڑ سے زائد مالیت کے شیئرز کے سودے ہوئے۔ مارکیٹ کی بلندترین سطح 93,514 جبکہ کم ترین سطح 92,566 پوائنٹس رہی ۔

Comments

اہم ترین

انجم وہاب
انجم وہاب
انجم وہاب اے آر وائی نیوز سے وابستہ ہیں اور تجارت، صنعت و حرفت اور دیگر کاروباری خبریں دیتے ہیں

مزید خبریں