پیر, جولائی 7, 2025
اشتہار

لیونل میسی کورونا وائرس کا شکار

اشتہار

حیرت انگیز

ارجنٹینا اور فرانسیسی کلب پی ایس جی کے اسٹار فٹبالر لیونل میسی کا کورونا ٹیسٹ مثبت آ گیا۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق لیونل میسی کے علاوہ کلب کےتین مزید کھلاڑیوں میں ‏وائرس کی تشخیص ہوئی ہے۔ کلب نے کھلاڑیوں کے کورونا میں مبتلا ہونے کی تصدیق کر دی ہے۔

وائرس سے متاثرہ تمام کھلاڑیوں کو قرنطینہ کر دیا گیا ہے۔

پی ایس جی کلب نے ہفتے کی رات ایک بیان میں کہا تھا کہ عملے کے ایک رکن کو بھی ‏COVID-‎‎19‎‏ ہوا تھا تاہم اس موقع پر ان میں سے کسی کا نام نہیں لیا گیا تھا۔

لیکن ٹیم کی میڈیکل نیوز پر اتوار کو ایک مزید بیان میں کلب نے میسی، لیفٹ بیک جوآن برناٹ، ‏بیک اپ گولی سرجیو ریکو اور 19 سالہ مڈفیلڈر ناتھن بٹومازالا کا نام دیا ہے جو کورونا میں مبتلا ‏ہوئے ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں