کراچی: ایچ بی ایل پاکستان سپرلیگ (پی ایس ایل 10) میں آج بریسٹ کینسر سے آگاہی کا دن منایا جائے گا۔
راولپنڈی میں ہونے والے کراچی کنگز سے میچ کے لئے میزبان اسلام آباد یونائیٹڈ کی ٹیم نے اسی مناسبت سے ٹیم کی جرسیاں تیار کرائی ہیں، پنک ربن مہم کا مقصد اس بیماری کیخلاف لوگوں کا شعور اجاگر کرنا ہے۔
میزبان ٹیم اسلام آباد یونائیٹڈ نے خصوصی جرسیاں تیار کرائی ہیں جبکہ کراچی کنگز کی ٹیم اور میچ آفیشلز گلابی رنگ کے کیپس پہنیں گے، دوران میچ پلیئرز، میچ آفیشلز، سپورٹ اسٹاف اور کمنٹیٹرز بھی بریسٹ کینسر کی بیماری سے متعلق اظہار کریں گے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز پی ایس ایل 10 میں پاک فضائیہ کو خراج تحسین پیش کیا گیا تھا، پاک بھارت کشیدگی میں جانوں کانذرانہ دینے والے شہدا کو سلام عقیدت پیش کیا گیا تھا۔
پاکستان ایئرفورس کی جانب سے بھارت کے خلاف جنگ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا گیا تھا، پاک فضائیہ کے پائلٹس نے بھارت کے 6 لڑاکا طیارے گرائے تھے جن میں 3 جدید رافیل طیارے بھی شامل تھے، بالآخربھارت کو اپنے زخم چاٹتے ہوئے سیزفائر کی درخواست کرنا پڑی تھی۔
پی ایس ایل 10 میں گزشتہ روز راولپنڈی اسٹیڈیم پاکستان ایئرفورس کو خراج تحسین پیش کیا گیا، اسٹیڈیم پاک فضائیہ اور پاکستان زندہ باد کے نعروں سے گونج اٹھا، ایئرچیف مارشل ظہیر احمد بابر بھی پاک فضائیہ کو خراج تحسین پیش کرنے کی تقریب میں راولپنڈی اسٹیڈیم میں موجود رہے۔
بھارت کا ایشیا کپ سے دستبردار ہونے کا فیصلہ
اس کے علاوہ وفاقی وزیرداخلہ و چیئرمین پی سی بی محسن نقوی بھی اسٹیڈیم میں موجود تھے، گلوکار شجاع حیدر نے اسٹیڈیم میں شاندار پرفارمنس کے ذریعے شائقین کا لہو گرمایا۔