پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن 10 میں شریک ٹیمیوں کے کپتان ٹائٹل جیتنے کے لیے پُرعزم ہیں۔
لاہور قلندرز کے کپتان شاہین شاہ آفریدی اور پشاور زلمی کے کپتان بابر اعظم، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کہتان سعود شکیل، کراچی کنگز کے نائب کپتان حسن علی اور اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان شاداب خان نے مشترکہ پریس کانفرنس مین پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے آئندہ 10ویں ایڈیشن پر اپنے خیالات کا اظہار کیا ہے۔
ملتام سلطان کے کپتان محمد رضوان نے کہا کہ لیگ کوئی بھی جیتے، جیت پاکستان کی ہوگی، پی ایس ایل نہ کھیلنے کے بعد کپتان بننا میرے لیے یادگار لمحہ تھا اور فائنل ہارنے کے بعد بھی ٹیم اونر محمد علی سے گلے ملنا بھی یادگار لمحہ تھا۔
اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان شاداب خان نے کہا کہ میرے لیے گزشتہ سیزن یادگار لمحہ تھا، راولپنڈی ہمارا ہوم گراؤنڈ ہے اور راولپنڈی میں کھیلنے کیلئے پرجوش ہیں۔
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کپتان سعود شکیل نے کہا کہ کوئٹہ کے کچھ سیزن اچھے نہیں گئے لیکن اس سال ہم نے اپنی غلطیوں پر فوکس کیا اور چیزیں بہتر کیں۔
ڈیوڈ وارنر کی جگہ نائب شرکت کرنے والے حسن علی نےکہا کوشش ہوگی فینز کو بھرپور انٹرٹین کریں، کراچی کنگز نے کمبی نیشن تبدیل کیا ہے۔
حسن علی نے کہا کہ گزشتہ سال محسوس ہوا فائر پاور اور فاسٹ بولنگ بہتر ہونی چاہیے تو ہم نے فائر پاور لانے کی کوشش کی ہے، ساتھ ہی فاسٹ بولنگ پر بھی فوکس کیا ہے۔
لاہور قلندرز کے کپتان شاہین شاہ آفریدی نے کہا کہ مشین بھی کبھی کبھی خراب ہو جاتی ہے ہم تو پھر انسان ہیں، غلطیوں سے سیکھنا ہوتا ہے، لیگ کا 10واں سال ہے، یہ ہماری اپنی لیگ ہے، ہمارا بنیادی مقصد پاکستان کو پروڈکٹ دینا ہے، حارث رؤف لاہور قلندرز اور پی ایس ایل کی پروڈکٹ ہے۔
پشاور زلمی کے کپتان بابر اعظم نے کہا کہ ہم نے اپنی خامیوں پر توجہ دی ہے، ہم نے تمام شعبوں میں بہتری کیلئے کام کیا ہے، سب ٹیمیں بیلنس ہیں۔
کپتان بابر اعظم نے کہا کہ آئیں اور اپنی ٹیموں اور لیگ کو سپورٹ کریں، ہم نے بھی کنڈیشنز کے حساب سے بہترین کمبی نیشن بنایا ہے، آن پیپر تمام ٹیمیں مضبوط ہیں، شائقین کو اچھے مقابلے دیکھنےکو ملیں گے۔