پاکستان سپر لیگ کے دسویں ایڈیشن میں سنسنی خیز میچز جاری ہیں فخر زمان نے پی ایس ایل کا منفرد ریکارڈ اپنے نام کر لیا ہے۔
پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے 10 ویں ایڈیشن کے سنسنی خیز مقابلے جاری ہے۔ لاہور قلندرز کے جارح مزاج اوپنر فخر زمان نے لیگ کا ایک منفرد ریکارڈ اپنے نام کر لیا ہے۔
فخر زمان نے گزشتہ روز کراچی کنگز کے خلاف 33 گیندوں پر 51 رنز اسکور کیے۔ لاہور قلندرز گوکہ یہ میچ نہ جیت سکی لیکن اس کے جارح مزاج اوپنر نے نصف سنچری بنا کر پی ایس ایل کا منفرد ریکارڈ اپنے نام کر لیا۔
لاہور قلندرز کے اوپنر فخر زمان کی یہ پی ایس ایل میں اپنی ٹیم کے لیے 24 ویں نصف سنچری تھی اور وہ پاکستان سپر لیگ میں کسی بھی ایک ٹیم کی جانب سے سب سے زیادہ نصف سنچری بنانے والے بیٹر بن گئے ہیں۔
ان کے پیچھے دو سال سے پشاور زلمی کی نمائندگی اور قیادت کرنے والے بابر اعظم ہیں جنہوں نے کراچی کنگز کی جانب سے 23 نصف سنچریاں اسکور کی ہوئی ہیں۔
ملتان سلطانز کے کپتان محمد رضوان 22 نصف سنچریوں کے ساتھ تیسرے، کامران اکمل پشاور زلمی کی جانب سے 15 نصف سنچریاں اسکور کرکے چوتھے جبکہ بابر اعظم اپنی حالیہ فرنچائز پشاور زلمی کے لیے 14 نصف سنچریاں بنا کر اس فہرست میں پانچویں نمبر پر ہیں۔
پی ایس ایل 10: پلے آف میں کون سی 4 ٹیمیں جائیں گی؟ صورتحال دلچسپ ہو گئی