جمعرات, مئی 8, 2025
اشتہار

پی ایس ایل 10: کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے اسلام آباد یونائیٹڈ‌ کو شکست دے دی

اشتہار

حیرت انگیز

پی ایس ایل 10 کے 26ویں میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو 109 رنز سے شکست دے دی۔

راولپنڈی میں کھیلے گئے میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی جانب سے دیے گئے 264 رنز کے تعاقب میں اسلام آباد یونائیٹڈ کی ٹیم آخری اوور میں 154رنز پر ڈھیر ہوگئی۔

آل راؤنڈر عماد وسیم کی نصف سنچری رائیگاں گئی بین دروشوئس 31 رنز کے ساتھ نمایاں رہے، محمد شہزاد 24 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

صاحبزادہ فرحان ایک رن بناکر آؤٹ ہوئے،کپتان سلمان آغا 6 رنز بناسکے۔

PSL 10- پی ایس ایل کی تمام خبریں

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی جانب سے محمد عامر نے تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، ابرار احمد اور وسیم جونیئر نے دو ، دو وکٹیں حاصل کیں۔

 کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ اوورز میں تین وکٹوں کے نقصان پر 263 رنز بنائے اور اسلام آباد یونائیٹڈ کو جیت کے لیے 264 رنز کا ہدف دیا تھا۔

رائلی روسو نے 46 گیندوں پر 104 سنچری اسکور کی، ان کی اننگز میں 14 چوکے اور 6 چھکے شامل تھے، حسن نواز نے بھی 45 گیندوں پر سنچری اسکور کی، انہوں نے 4 چوکے اور 9 چھکے لگائے۔

کپتان سعود شکیل 23 اور فن ایلن 5 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

اسلام آباد یونائیٹڈ کی جانب سے عماد وسیم اور نسیم شاہ نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔

 اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان سلمان علی آغا نے ٹاس جیت کر سعود شکیل الیون کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی تھی۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Pakistan Super League (@thepsl)

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے 11 پوائنٹس کے ساتھ ٹاپ پر ہے اور پلے آف مرحلے کے لیے سیٹ کنفرم کرلی ہے، اسلام آباد یونائیٹڈ کی لگاتار تین شکستوں کے بعد پوزیشن خطرے میں آگئی ہے۔

شاداب خان کوئٹہ کے خلاف میچ میں دستیاب نہیں ہوں گے۔

ہیڈ ٹو ہیڈ مقابلوں میں دونوں ٹیموں نے دس ،دس میچوں میں کامیابی حاصل کی ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں