اتوار, اپریل 13, 2025
اشتہار

کراچی کنگز میں ٹیلنٹ کی کمی نہیں، پہلا مقصد ملتان سلطانز کو ہرانا ہے، ڈیوڈ وارنر

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی کنگز کے کپتان ڈیوڈ وارنر کا کہنا ہے کہ ٹیم میں ٹیلنٹ کی کمی نہیں، ہمارا پہلا مقصد ملتان سلطانز کو ہرانا ہے۔

کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کپتان ڈیوڈ وارنر نے کہا کہ ہماری ٹیم کوالٹی کھلاڑیوں پر مشتمل ہے، ہم مرحلہ وار آگے بڑھنا چاہتے ہیں، گرم موسم میں ہمارے سیشنز ہوئے ہیں، آسٹریلیا جیسی گراسی وکٹ ملی ہے۔

 انہوں نے کہا کہ پی ایس ایل میں آنا میرے لیے خوش آئند ہے، مثبت سوچ کے ساتھ کرکٹ کھیلنے کا ارادہ رکھتے ہیں، ٹیم کا ماحول بہت اچھا ہے، ٹورنامنٹ انجوائے کرنا چاہتے ہیں۔

PSL 10- پی ایس ایل  کی تمام خبریں

انہوں نے کہا کہ ہر میچ کی پچ کنڈیشنز دیکھ کر پلیئنگ الیون میں تبدیلیاں کرتے رہیں گے۔

واضح رہے کہ پی ایس ایل سیزن 10 میں کل کراچی کنگز اور ملتان سلطانز کی ٹیمیں نیشنل بینک اسٹیڈیم میں مدمقابل ہوں گی۔

یہ پڑھیں: ’مجھ سے انگریزی کی ڈیمانڈ ہے تو کرکٹ چھوڑ کر پروفیسر بن جاؤں

دوسری جانب سلطانز کے کپتان محمد رضوان نے کہا کہ شائقین سے صرف درخواست کی جاسکتی ہے کہ یہ پی ایس ایل ہے انٹرنیشنل ٹورنامنٹ اور پاکستان برینڈ میں فرق رکھیں پاکستان سپرلیگ ایسا پلیٹ فارم جس میں سب اکھٹا ہوجاتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ شائقین کا غصہ بھی جائز ہے کیونکہ ہم عالمی سطح پر اچھا پرفارم نہ کر سکے ہماری ٹیم بہت محنت کرتی ہے، ہم پروفیشنل لیول پر شاید غلطیاں کر دیتے ہیں یقین ہے کہ پی ایس ایل کے بعد پاکستان کی کرکٹ بدلی دکھائی دے گی۔

رضوان نے کہا کہ کراچی کنگز کی بیٹنگ بہت اچھی ہے دنیائے کرکٹ کے بڑے نام کراچی کنگز کیساتھ ہے پلئینگ الیون صورتحال کے مطابق کھیلے وہی کامیاب رہتی ہے فی الحال کراچی کنگز کیخلاف کوئی پلاننگ نہیں کی ہے، پچ کو دیکھ کر حتمی پلاننگ کریں گے ہمارے لیے ہر میچ اہمیت رکھتا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ میرے الفاظ پر کوئی مزاق بنائے مجھے فرق نہیں پڑتا کیونکہ مجھے انگریزی زبان نہیں آتی ہے میری ڈیمانڈ انگریزی بولنا نہیں بلکہ اچھی کرکٹ کھیلنا ہے افسوس ہے کہ اپنی تعلیم مکمل نہیں کرسکا ہوںاگر مجھ سے ڈیمانڈ صرف انگریزی کی ہے تو کرکٹ چھوڑ کر کہیں پروفیسر بن جاوں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں