پی ایس ایل 10 میں لاہور قلندرز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کی فتوحات کو بریک لگا کر کامیابی حاصل کرلی۔
لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں لاہور قلندرز کی جانب سے دیے گئے 210 رنز کے تعاقب میں اسلام آباد یونائیٹڈ کی ٹیم 16.5 اوورز میں 121 رنز پر ڈھیر ہوگئی، سکندر رضا کو آل راؤنڈر کارکردگی پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔
آندریز گھاؤس کی 41 رنز کی اننگز رائیگاں گئی، سلمان علی آغا کو 36 رنز پر سکندر رضا نے بولڈ کیا۔
View this post on Instagram
اعظم خان 1 رن بنا کر حارث رؤف کی گیند پر ایل بی ڈبلیو ہوئے، حیدر علی 5 رنز کے مہمان ثابت ہوئے، کپتان شاداب خان 13 رنز بناسکے، عماد وسیم 2 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔
View this post on Instagram
لاہور قلندرز کی جانب سے حارث رؤف نے 4 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، سکندر رضا نے تین اور شاہین آفریدی نے ایک وکٹ حاصل کی۔
اس سے قبل لاہور قلندرز نے مقررہ اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 209 رنز بنائے اور اسلام آباد یونائیٹڈ کو جیت کے لیے 210 رنز کا ہدف دیا تھا۔
فخر زمان 44 رنز بنا کر نمایاں رہے، محمد نعیم 25 رنز بنا کر رن آؤٹ ہوئے۔
View this post on Instagram
عبداللہ شفیق 22 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے، سیم بلنگز نے 38 رنز کی اننگز کھیلی، سکندر رضا 39 رنز بنا سکے۔
View this post on Instagram
اسلام آباد یونائیٹڈ کی جانب سے عماد وسیم نے دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔
View this post on Instagram
یونائیٹڈ کے کپتان شاداب خان نے ٹاس جیت کر شاہین آفریدی الیون کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی تھی۔
اسلام آباد یونائیٹڈ ابھی تک اس ایونٹ میں ناقابلِ شکست رہی ہے اور ٹیبل پر 10 پوائنٹس کے ساتھ پہلی پوزیشن پر ہے جبکہ لاہور قلندرز چھ پوائنٹس کے ساتھ تیسرے نمبر پر موجود ہے۔
View this post on Instagram
ہیڈ ٹو ہیڈ مقابلوں میں اسلام آباد نے 11 اور لاہور نے 9 مرتبہ کامیابی حاصل کی ہے۔
پی ایس ایل سیزن 10 کے پہلے میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے لاہور قلندرز کو شکست دی تھی۔