پی ایس ایل سیزن 10 کا آن لائن سپلیمنٹری ڈرافٹ مکمل کرلیا گیا ہے۔
پی ایس ایل 10 کے آن لائن سپلیمنٹری ڈرافٹ میں پشاور زلمی نے کوربن بورش کی جگہ جارج لینڈے کو اسکواڈ میں شامل کرلیا ہے۔
اسلام آباد یونائیٹڈ نے وینڈر ڈوسن کی جگہ الیکس کیری کو اسکواڈ کا حصہ بنایا ہے۔
کراچی کنگز نے پہلے ہی اضافی کھلاڑیوں میں لٹن داس کو اسکواڈ میں لیا تھا، مارک چیپ مین، کین ولیمسن اور وینڈر ڈوسن ابتدائی میجز میں دستیاب نہیں ہوں گے۔
ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ سیزن 10 کا آغاز جمعہ، 11 اپریل 2025 کو ہوگا، جبکہ کراچی کنگز اپنا پہلا میچ ہفتہ، 12 اپریل 2025 کو اپنے ہوم گراؤنڈ، نیشنل بینک اسٹیڈیم، کراچی میں ملتان سلطانز کے خلاف کھیلے گی۔
شائقین کو ایک شاندار کرکٹ کا مظاہرہ دیکھنے کو ملے گا، جہاں وارنر کی قیادت میں کراچی کنگز ایک بار پھر ایچ بی ایل پی ایس ایل ٹرافی جیتنے کے لیے پر عزم ہے۔