پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے کراچی کنگز کے آل راؤنڈر عامر جمال پر پشاور زلمی کیخلاف میچ میں پیش آئے واقعے پر میچ فیس کا 5 فیصد جرمانہ عائد کردیا۔
کراچی کنگز نے گزشتہ روز پشاور زلمی کیخلاف کھیلے گئے مقابلے میں سنسنی خیز مقابلے کے بعد 2 وکٹوں سے فتح حاصل کی تھی،اس میچ میں ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر آل راؤنڈر عامر جمال پر میچ فیس کا 5 فیصد جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ یہ واقعہ پہلی اننگز کے 15ویں اوور میں رونما ہوا تھا، جب عامر جمال نے حسین طلعت کو آؤٹ کرنے کے بعد ان کے قریب جاکر جملے کسے تھے۔
View this post on Instagram
عامر جمال نے الزامات کا اعتراف کیا اور میچ ریفری افتخار احمد کی تجویز کردہ سزا کو قبول کیا، یہ الزامات آن فیلڈ امپائر فیصل خان آفریدی اور پال ریفل نے لگائے۔
واضح رہے کہ پی ایس ایل 10 کے 11ویں میچ میں کراچی کنگز نے پشاور زلمی کو 2 وکٹوں سے شکست دے دی۔
کراچی کے نیشنل بینک اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں کراچی کنگز نے پشاور زلمی کی جانب سے دیا جانے والا 148 رنز کا ہدف آخری اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا، خوشدل شاہ کو آل راؤنڈ کارکردگی پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔
کپتان ڈیوڈ وارنر نے 60 رنز کی میچ وننگ اننگز کھیلی، ٹم سائفرٹ بغیر کوئی رن بنائے پویلین لوٹ گئے۔خوشدل شاہ 23 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔
’اسلام آباد کی ٹیم اچھی ہے اس لیے شاداب کی کپتانی اچھی لگ رہی ہے‘
جیمز ونس 11، سعد بیگ 9 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، عرفان خان بھی 10 رنز بناسکے، محمد نبی کو 14 رنز پر عارف یعقوب نے آؤٹ کیا۔
پشاور زلمی کی جانب سے لک ووڈ نے تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، علی رضا نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔