اتوار, مئی 4, 2025
اشتہار

پی ایس ایل 10: کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو 2 وکٹوں سے ہرا دیا

اشتہار

حیرت انگیز

پی ایس ایل 10 کے 22ویں میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو 2 وکٹوں سے شکست دے دی۔

لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کی جانب سے دیا جانے والا 158 رنز کا ہدف ایک گیند بال 8 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔

اسلام آباد یونائیٹڈ کی جانب سے آخری اوورز میں تین کیچز ڈراپ کیے گئے جب کوئٹہ کو جیت کے لیے 15 رنز درکار تھے۔

حسن نواز نے 64 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی، رائلی روسو 27 رنز بنا کر رن آؤٹ ہوئے۔

کپتان سعود شکیل 7 رنز بناسکے، فن ایلن 20 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، مارک چیپ مین 2، حسیب اللہ 7 رنز بناسکے، محمد وسیم جونیئر 10 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔

اسلام آباد یونائیٹڈ کی جانب سے نسیم شاہ اور سلمان ارشاد نے دو، دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، جیسن ہولڈر، محمد نواز اور سلمان علی آغا نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔

قبل ازیں اسلام آباد یونائیٹڈ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 157 رنز بنائے اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو جیت کے لیے 158 رنز کا ہدف دیا تھا۔

محمد نواز 49 رنز بنا کر نمایاں رہے، صاحبزادہ فرحان نے 24 گیندوں پر 39 رنز کی اننگز کھیلی۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Pakistan Super League (@thepsl)

کائل میئرز 22 رنز بنا کر ابرار احمد کا نشانہ بنے، کولن منرو 9 اور کپتان سلمان علی آغا بغیر کوئی رن بنائے پویلین لوٹ گئے۔

آندریز گھاؤس کو 8 رنز پر فہیم اشرف نے بولڈ کیا، محمد شہزاد صفر اور حیدر علی 10 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Pakistan Super League (@thepsl)

اسلام آباد یونائیٹڈ کی جانب سے فہیم اشرف نے چار کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، کائل جیمیسن نے دو وکٹیں حاصل کیں، خرم شہزاد، ابرار احمد، سعود شکیل نے ایک، ایک وکٹ حاصل کرسکے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Pakistan Super League (@thepsl)

 کوئٹہ کے کپتان سعود شکیل نے ٹاس جیت کر آغا سلمان الیون کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی تھی۔

کوئٹہ میں کوشل مینڈس کی جگہ جیمیسن اور ذیشان کی جگہ حسیب اللہ کو شامل کیا گیا ہے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Pakistan Super League (@thepsl)

اسلام آباد یونائیٹڈ کی ٹیم میں پانچ تبدیلیاں کی گئی ہیں۔

پوائنٹس ٹیبل پر اسلام آباد یونائیٹڈ کی ٹیم پہلی پوزیشن پر موجود ہے جبکہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی تیسری پوزیشن ہے۔

ہیڈ ٹو ہیڈ مقابلوں میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے 10 میچ جیتے ہیں جبکہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے 9 میچوں میں کامیابی حاصل کی ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں