بدھ, اپریل 30, 2025
اشتہار

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے ملتان سلطانز کو 10 وکٹوں سے شکست دے دی

اشتہار

حیرت انگیز

پی ایس ایل 10 کے 18ویں میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے ملتان سلطانز کو 10 وکٹوں سے شکست دے دی۔

لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے ملتان سلطانز کی جانب سے دیا جانے والا 90 رنز کا ہدف 8ویں اوورز میں بغیر کسی نقصان کے حاصل کرلیا۔

کپتان سعود شکیل 40 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے، فن ایلن نے 46 رنز کی اننگز کھیلی۔

ملتان سلطانز کا کوئی بھی بولر وکٹ حاصل نہیں کرسکا۔

 ملتان سلطانز کی ٹیم 17 اوورز میں 89 رنز پر ڈھیر ہوگئی اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو جیت کے لیے 90 رنز کا ہدف دیا تھا۔

ملتان کے 9 کھلاڑی ڈبل فگر میں بھی داخل نہ ہوسکے، کپتان محمد رضوان 44 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے، اسامہ میر 11 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

یاسر خان 5، عثمان خان صفر، کامران غلام 3 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے، افتخار احمد 6 اور مائیکل بریسویل کھاتا کھولے بغیر آؤٹ ہوئے۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی جانب سے خرم شہزاد نے چار کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، محمد وسیم جونیئر اور فہیم اشرف نے دو، دو وکٹیں حاصل کیں۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Pakistan Super League (@thepsl)

 کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کپتان سعود شکیل نے ٹاس جیت کر محمد رضوان الیون کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی تھی۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ہے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Pakistan Super League (@thepsl)

واضح رہے کہ پی ایس ایل 10 میں ملتان سلطانز کے لیے آج کا میچ ڈو اور ڈائی ہے، شکست کی صورت میں ان کے لیے پلے آف مرحلے میں رسائی مشکل ہوجائے گی۔

رواں سیزن میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے پانچ میں سے تین میچ جیتے ہیں، ملتان سلطانز کو 6 میچ میں سے صرف ایک میں جیت نصیب ہوئی ہے۔

ہیڈ ٹو ہیڈ مقابلوں میں ملتان نے 9 اور لاہور نے 4 چار بار کامیابی حاصل کی ہے، آخری پانچ میچوں میں بھی ملتان سلطانز نے فتح حاصل کی ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں