جمعرات, مئی 1, 2025
اشتہار

پی ایس ایل 10: لاہور قلندرز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کا میچ آندھی کے سبب روک دیا گیا

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور قلندرز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کا میچ کے دوران اچانک آندھی چلنے لگی جس کی وجہ سے مقابلہ روک دیا گیا۔

آندھی کی وجہ سے میچ کے رکنے تک لاہور قلندرز کی ٹیم نے 11.3 اوورز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر 111 رنز بنائے تھے، لاہور کی طرف سے محمد نعیم نے جارحانہ 50 اسکور کی جبکہ عبداللہ شفیق بھی 53 ناٹ آئوٹ رنز بنا کر کریز پر موجود ہیں۔

اس سے قبل پاکستان سپر لیگ کے 21ویں مقابلے میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے لاہور قلندرز کیخلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ٹاس جیتنے کے بعد گفتگو کرتے ہوئے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کپتان سعود شکیل کا کہنا تھا کہ اپنی ٹیم کی پرفارمنس سے مطمئن ہوں لیکن آج نیا دن ہے، کوشش کریں گے کہ جیت کا تسلسل برقرار رکھیں۔

لاہور قلندرز کے کپتان شاہین شاہ آفریدی نے کہا کہ ٹاس جیت جاتے تو پہلے بیٹنگ ہی کرتے، اس پچ پر 170 سے 180 رنز اچھا اسکور ہوگا، اس میچ کےلیے ہم نے ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی۔

لاہور کے خلاف میچ کےلیے کوئٹہ گلیڈی ایٹرزکی ٹیم میں ایک تبدیلی کی گئی ہے، فاسٹ بولر محمد عامر کی جگہ محمد ذیشان کو شامل کیا گیا ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں