منگل, اپریل 15, 2025
اشتہار

لاہور قلندر سے شکست، سعود شکیل نے غلطیوں کا اعتراف کرلیا

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستان سپر لیگ( پی ایس ایل) کی فرنچائز کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کپتان سعود شکیل نے غلطیوں کا اعتراف کرلیا۔

ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 10کے چوتھے میچ میں لاہور قلندرز  نےکوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو  79 رنز سے شکست دی تھی۔

گزشتہ روز کھیلے گئے میچ میں لاہور قلندرز نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 219 رنز بنائے۔ 220 رنز کے ہدف کے جواب میں کوئٹہ کی ٹیم 17 ویں اوور میں 140 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔

لاہور قلندرز کی جانب سے فخرزمان نے 67 رنز کی اننگ کھیلی، ان کی اننگ میں 3 چھکے اور 7 چوکے شامل تھے۔

پی ایس ایل 10: لاہور قلندرز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو شکست دیدی

میچ کے بعد کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کپتان سعود شکیل نے گفتگو کرتے ہوئے اپنی غلطیوں کا اعتراف کرلیا، کپتان سعود شکیل نے کہا کہ ہم سے لاہور قلندرز کے خلاف میچ میں کافی غلطیاں ہوئیں، ٹیم کا انتخاب درست نہیں کر سکے تھے۔

سعود شکیل نے شاہین کی باؤلنگ کے بارے میں کہا کہ ‘ہم جانتے ہیں کہ شاہین ایک بہترین باؤلر ہیں، وہ جانتے ہیں کہ کس طرح وکٹ لینی ہے، ہم نے  ابتدائی وکٹیں کھو دیں جس کی وجہ سے بڑے ہدف کا تعاقب کرنا مشکل ہوگیا تھا۔

کپتان نے مزید کہا کہ میچ کی جیت کا کریڈٹ لاہور قلند کے بیٹرز کو بھی جاتا ہے، فخر زمان مچل بیچ میں اور بلنگز نے بہت اچھی بیٹنگ کی ہے۔

پاکستان سپر لیگ( پی ایس ایل) کی فرنچائز کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کپتان سعود شکیل نے مزید کہا کہ کوشش کریں گے اگلےمیچ سے پہلے خامیوں پر کام کرکے دوبارہ جیت کے ٹریک پر واپس آجائیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں