جمعہ, جولائی 4, 2025
اشتہار

پی ایس ایل 10 سوپر ڈوپر ہٹ ثابت، ویور شپ نے سابقہ تمام ریکارڈ توڑ دیے

اشتہار

حیرت انگیز

دنیا کی مقبول ترین کرکٹ لیگز میں سے ایک پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کا دسواں سیزن کئی لحاظ سے سوپر ڈوپر ہٹ ثابت ہوا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق پاکستان سپر لیگ کے سی ای او سلمان نصیر کی سربراہی میں لاہور میں پی ایس ایل انتظامیہ اور اسٹیک ہولڈرز کی ملاقات ہوئی۔ جس میں فرنچائز، اسپانسرز اور کمرشل پارٹنرز بھی شریک ہوئے۔

اس میٹنگ میں پاکستان کرکٹ بورڈ نے پی ایس ایل کے نویں اور دسویں ایڈیشن کے اعداد وشمار کا موازنہ کرتے ہوئے لیگ کی 10 سالہ ترقی کا مجموعی ڈیٹا بھی پیش کیا۔

پیش کردہ اعداد وشمار کے مطابق پاکستان سپر لیگ کے دسویں ایڈیشن نے سابقہ تمام ایڈیشنز کو مقبولیت میں مات دے دی اور سوپر ڈوپر ہٹ ثابت ہوا۔

میٹنگ میں بریفنگ دیتے ہوئے اسٹیک ہولڈرز کو بتایا گیا پی ایس ایل 10 سے 50 کروڑ سے زائد مالیت کی گیٹ منی حاصل ہوئی جب کہ براڈ کاسٹ ویورشپ نے بھی سابقہ تمام ریکارڈ توڑ دیے۔

پی ایس ایل کے گزشتہ سیزن کے مقابلے میں لائیو اسٹریمنگ میں بھی 647 فیصد اضافہ ہوا۔ پی ایس ایل 9 میں لائیو اسٹریمنگ ویوز 455 ملین جب کہ سیزن 10 میں 3.4 بلین (3 ارب 40 کروڑ) رہے۔

پاکستان میں لائیو اسٹریمنگ پلیٹ فارمز کے ذریعے مجموعی طور پر 48.5 بلین منٹس تک میچز دیکھے گئے۔

واضح رہے کہ رواں برس آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے باعث پی ایس ایل 10 کا دسواں ایڈیشن اپریل میں کھیلا گیا تھا۔ پاکستان سپر لیگ نے کامیابی کے یہ ریکارڈ ایسے وقت میں قائم کیے کہ جب اسی دوران دنیا کی سب سے مہنگی ترین کرکٹ لیگ انڈین پریمیئر لیگ بھی کھیلی جا رہی تھی۔

’پی ایس ایل 10 کی کامیابی محفوظ پاکستان کی فتح اور بزدل دشمن کی ایک اور محاذ پر شکست ہے‘

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں