اشتہار

فاسٹ بولر نسیم شاہ پر جرمانہ عائد

اشتہار

حیرت انگیز

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے فاسٹ بولر نسیم شاہ پر جرمانہ عائد کردیا گیا ہے۔

پی ایس ایل 8 میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی نمائندگی کرنے والے فاسٹ بولر نسیم شاہ کو غلط ہیلمٹ پہننے پر میچ فیس کا 10 فیصد جرمانہ کیا گیا ہے۔

نسیم شاہ نے ملتان سلطانز کے خلاف میچ میں بیٹنگ کے دوران پی ایس ایل کے بجائے بنگلہ دیش پریمیر لیگ کا ہیلمٹ پہن رکھا تھا۔

- Advertisement -

فاسٹ بولر پر جرمانہ پاکستان کرکٹ بورڈ کے کوڈ آف کنڈکٹ کے تحت کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ نسیم شاہ نے بنگلہ دیش پریمیئر لیگ میں پی ایس ایل سے قبل کومیلا وکٹورینز کی نمائندگی کی تھی۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز کھیلے گئے میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹین 110 رنز پر ڈھیر ہوگئی تھی، ملتان سلطانز نے میچ باآسانی اپنے نام کیا جبکہ احسان اللہ کو 5 وکٹیں حاصل کرنے پر بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا تھا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں