بدھ, مئی 14, 2025
اشتہار

پاکستان سپرلیگ فائیو : ملتان سلطانز اور پشاور زلمی آج جیت کیلئے پنجہ آزمائی کریں گے

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں آج لاہور قلندرز کا ٹاکرا پشاور زلمی سے ہوگا، ایونٹ میں شامل رہنے کیلئے پشاور زلمی کیلئے جیتنا لازمی ہے، میچ شام 7 بجے شروع ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان سپرلیگ میں سنسنی سے بھرپور مقابلے جاری ہیں۔ آج اہم میچ میں پشاور زلمی اور ملتان سلطانز نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں مدمقابل آئیں گے۔

اگلے مرحلے میں کوالیفائی کرنے کے لیے پشاور زلمی کیلئے میچ جیتنا لازمی ہے۔ شکست کی صورت میں پشاور زلمی کیلئے ٹاپ فور میں جگہ بنانا مشکل بہت ہوجائے گا۔

ملتان سلطانز پہلے ہی پلےآف میں اپنی جگہ بناچکی ہے، میچ شائقین کے بغیر کھیلاجائے گا، یہ اہم مقابلہ آج شام سات بجے شروع ہوگا۔

واضح رہے کہ کورونا وائرس کے خدشے کے پیش نظر پاکستان سپر لیگ کے کراچی میں ہونے والے بقیہ میچز تماشائیوں کے بغیر خالی اسٹیڈیم میں کرانے کا اعلان کیا گیا ہے جس سے پاکستان کرکٹ بورڈ کو 10 کروڑ روپے کا نقصان کا سامنا کرنا پڑے گا۔

مزید پڑھیں : کراچی کنگز نے لاہور قلندرز کو 10 وکٹوں سے شکست دے دی

پی ایس ایل فائیو کے26ویں میچ میں گزشتہ روز کراچی کنگز نے لاہور قلندرز کو باآسانی دس وکٹوں سے شکست دے دی، کراچی میں کھیلے جانے والے میچ میں کراچی کنگز نے لاہور قلندرز کی جانب سے دیا جانے والا 151 رنز کا ہدف 17.1 اوور میں بغیر کسی نقصان کے حاصل کرلیا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں