ابوظہبی : شیخ زید اسٹیڈیم میں کھیلے جانے والے میچ میں ملتان سلطانز کی ٹیم نے پشاور زلمی کو ہرا دیا، ملتان سلطانز نے167رنز کا ہدف 16.3اوورز میں حاصل کیا۔
تفصیلات کے مطابق پی ایس ایل 6 میں ملتان سلطانز نے پشاور زلمی کو باآسانی 8 وکٹوں سے ہرا دیا۔ پاکستان سپر لیگ 6 کے 21 ویں میچ میں ملتان سلطانز نے پشاور زلمی کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔
82* (56) ✅
Leading run-scorer in PSL ✅
The skipper @iMRizwanPak in all his glory! #MatchDikhao l #HBLPSL6 I #MSvPZ pic.twitter.com/1LnQsPJAZX— PakistanSuperLeague (@thePSLt20) June 13, 2021
سلطانز کے کپتان محمد رضوان نے ٹاس جیت کر زلمی کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی جس کے بعد پشاور زلمی نے مدمقابل ٹیم کو جیت کے لیے 167 رنز کا ہدف دیا۔
ملتان سلطانز نےشاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے167رنز کا ہدف 16.3اوورز میں حاصل کیا۔ ملتان سلطانز کے کپتان محمد رضوان نے 82رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی۔ ملتان سلطانزکےصہیب مقصودنے61رنزبنائے۔
What a thriller! Watch how @MultanSultans dominated in tonight’s second serving of #HBLPSL magic.
🎵 Wish by @wisdomsalad#HBLPSL6 | #MatchDikhao | #MSvPZ pic.twitter.com/dL0gNVRr5h
— PakistanSuperLeague (@thePSLt20) June 13, 2021
فاتح ٹیم کے شاہنواز دہانی نے چار وکٹیں حاصل کیں، پوائنٹس ٹیبل پر پشاور زلمی 7 پوائنٹس کے ساتھ تیسرے اور ملتان سلطان دو میچز جیت کر 6 پوائنٹس کے ساتھ پانچویں پوزیشن پر ہے۔
Maqsood and Rizwan- the ice and fire combination Multan needed to seal their victory. Well done boys 👏🏼 #MatchDikhao l #HBLPSL6 I #MSvPZ pic.twitter.com/Y8qiYdrFiB
— PakistanSuperLeague (@thePSLt20) June 13, 2021
اس سے قبل کھیلے گئے پی ایس ایل سکس کے بیسویں میچ میں عمدہ بولنگ کی بدولت اسلام آباد یونائیٹڈ نے لاہور قلندرز کو 28 رنز سے شکست دی۔