جمعرات, دسمبر 26, 2024
اشتہار

پی ایس ایل 6 کا شیڈول جاری، میچز پاکستان کے دو بڑے شہروں میں ہوں گے

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: پاکستان سپرلیگ سیزن 6 کا مکمل شیڈول جاری کردیا گیا ہے جس کے مطابق پہلا میچ کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں دفاعی چیمپئن کراچی کنگز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے درمیان کھیلا جائے گا۔

پاکستان سپرلیگ کی جانب سے جاری ہونے والے شیڈول کے مطابق پی ایس ایل سیزن 6 کا آغاز 20 فروری سے ہوگا جبکہ فائنل 22 مارچ کو کھیلا جائے گا۔

سیزن 6 کے تمام میچز پاکستان میں ہی کھیلے جائیں گے، جن کے لیے لاہور اور کراچی کے اسٹیڈیمز کا انتخاب کیا گیا ہے۔

- Advertisement -

پہلے راؤنڈ کے تمام میچز کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے جائیں گے، جن میں سے پہلا 20 فروری بروز ہفتہ کراچی کنگز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے مابین کھیلا جائے گا۔ مجموعی طور پر کراچی میں 20 اور لاہور میں فائنل سمیت 13 میچز کھیلے جائیں گے۔

مزید پڑھیں: پی ایس ایل 6؛ کھلاڑیوں کیلیے سخت کورونا پروٹوکولز

یہ بھی پڑھیں: پی ایس ایل 6: کون سے غیر ملکی کھلاڑی پلاٹینم کیٹگری میں شامل ہونگے؟

اسے بھی پڑھیں: ہرشل گبز کراچی کنگز کے نئے ہیڈ کوچ مقرر

کراچی میں اکیس فروری کو دن اور رات میں دو میچز کھیلے جائیں گے جن میں سے پہلا دن میں لاہور قلندرز اور پشاور زلمی جبکہ دوسرا رات میں اسلام آباد یونائیٹڈ اور ملتان سلطانز کے درمیان ہوگا۔

کراچی کنگز اپنا دوسرا میچ 24 فروری کو اسلام آباد یونائیٹڈ کے خلاف کھیلے گی جبکہ تیسرا 28 فروری کو لاہور قلندرز کے خلاف ہوگا، تین مارچ کو دن میں کراچی کنگز اور پشاور زلمی مد مقابل ہوں گی جبکہ 7 مارچ کو کراچی کنگز اور اسلام آباد یونائیٹڈ کے مابین رات کے وقت میچ کھیلا جائے گا۔

دوسرے مرحلے میں کراچی کنگز کا پہلا میچ دس مارچ کو پشاور زلمی سے ہوگا، 13 مارچ کو کنگز گلیڈی ایٹرز سے ٹکرائیں گے اور 14 مارچ کو روایتی حریت لاہور قلندرز سے ٹاکرا ہوگا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں