پیر, جنوری 13, 2025
اشتہار

پی ایس ایل 6: ایک دوسرے سے آگے نکلنے کی جنگ، ٹیموں کے پوائنٹس جانیے

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: پاکستان سپر لیگ سیزن سکس میں ٹیموں کی ایک دوسرے سے آگے نکلنے کی جنگ جاری ہے، پشاور زلمی چار میچز میں تین فتوحات کے ساتھ پہلے نمبر پر براجمان ہے۔

تفصیلات کے مطابق پی ایس ایل 6 کے پوائنٹس ٹیبل پر پشاور زلمی کی ٹیم کا پہلا نمبر ہے، لاہور قلندرز نے کراچی کنگز کو شکست دے کر چھ پوائنٹس کے ساتھ دوسری پوزیشن حاصل کرلی۔

کراچی کنگز چار پوائنٹس کے ساتھ تیسرے نمبر پر موجود ہے۔

- Advertisement -

اسی طرح اسلام آباد یونائیٹڈ دو کامیابیوں کے ساتھ چوتھے جبکہ ملتان پانچویں نمبر پر براجمان ہے۔ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے ایونٹ میں ایک میچ بھی نہیں جیتا ہے۔

فخر اور ڈنک نے قلندرز کو کامیابی دلوادی، کراچی کنگز کو شکست

خیال رہے کہ گزشتہ روز پی ایس ایل 6 کے 11ویں میچ میں لاہور قلندرز نے کراچی کنگز کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد 6 وکٹوں سے شکست دے دی تھی۔

پی ایس ایل 6 کے 11ویں میچ لاہور قلندرز نے کراچی کنگز کی جانب سے دیا جانے والا 187 رنز کا ہدف 4 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کیا۔ فخر زمان اور بینک ڈنک نے شاندار نصف سنچریاں اسکور کیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں