ہفتہ, اپریل 11, 2026
اشتہار

پی ایس ایل کے ’مفت ٹکٹ‘ سے متعلق اہم اعلان

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی جانب سے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن سیون میں ایک ٹکٹ مفت فراہم کرنے کا اعلان کردیا گیا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق پی سی بی کا کہنا ہے کہ پی ایس ایل سیزن سیون میں چار ٹکٹس خریدنے پر شائقین کرکٹ کو ایک ٹکٹ بالکل مفت فراہم کیا جائے گا۔

پی سی بی کا کہنا ہے کہ یہ آفر محدود مدت کے لیے فراہم کی جارہی ہے۔

واضح رہے کہ پی ایس ایل سیزن سیون کے آفیشل ترانے میں معروف گلوکار عاطف اسلم اور آئمہ بیگ اپنی آواز کا جادو جگائیں گے، موسیقار عبداللہ صدیقی نے ترانے کو کمپوز کیا ہے۔

 گلوکار عاطف اسلم پہلی مرتبہ پی ایس ایل کا آفیشل ترانا گنگنائیں گے، آئمہ بیگ نے گزشتہ ایڈیشن کا آفیشل ترانا ’گروو میرا‘ بھی گنگنایا تھا۔

خیال رہے کہ پی ایس ایل سیزن سیون کا آغاز 27 جنوری سے کراچی میں ہوگا، ایونٹ کے دوسرے مرحلے کے میچز اور فائنل لاہور میں کھیلے جائیں گے۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں