The news is by your side.

Advertisement

پاکستان سپر لیگ 7، ٹیموں کے اسکواڈ مکمل

پاکستان سپر لیگ  کے ساتویں سیزن کے لیے تمام ٹیموں نے متبادل اور سپلیمنٹری کھلاڑیوں کا انتخاب مکمل کر لیا ہے۔

کراچی کنگز نے قومی انڈر 19 کپتان قاسم اکرم کی جگہ اسپنر محمد طحٰہ خان اور ٹام ایبل کی جگہ سری لنکا کے اویشیکا فرنینڈو کو اسکواڈ میں شامل کیا ہے۔

دفاعی چیمپیئن ملتان سلطانز نے اوڈین اسمتھ کی جگہ جانس چارلز جب کہ رون پاول کی جگہ ڈومنیک ڈریکز کو دی ہے۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے نوید الحق کی جگہ لیوک ووڈ ، جیمز ونس کی جگہ ول سمتھ، جیسن رائے کی جگہ شمرون ہیٹمائر اور افغانستان کے نور احمد کی جگہ علی عمران لیں گے۔

لاہور قلندرز  کو ابتدائی چند میچز میں انگلش وکٹ کیپر بیٹر فل سالٹ دستیاب نہیں ہوں گے جس کے باعث بین ڈک کو منتخب کیا۔

ڈرافٹ میں خیبرپختون خوا کے صاحبزادہ فرحان کو اپنے اسکواڈ میں شامل کیا۔

لاہور قلندرز نے فاسٹ باؤلر محمد عمران رندھاوا، اسلام آباد یونائیٹڈ نے فاسٹ باؤلر موسی خان، اور ملتان سلطانز نے انگلینڈ کے فاسٹ بولر ڈیوڈ ولی جبکہ پشاور زلمی نے محمد عمر کا انتخاب کیا۔

دوسرے راؤنڈ میں کراچی کنگز نے جارڈن تھامسن، ملتان سلطانز نے رضوان حسین، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے ابھرتے ہوئے نوجوان کھلاڑی غلام مدثر، اسلام آباد یونائیٹڈ نے ظاہر خان جبکہ لاہور قلندرز نے عاکف جاوید کو اسکواڈ کا حصہ بنایا ہے۔

واضح رہے کہ پی ایس ایل سیون کا آغاز 27 جنوری سے ہوگا، نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں پہلا ٹاکرا کراچی کنگز اور دفاعی چیمپئن ملتان سلطانز کے درمیان ہوگا۔

Comments

یہ بھی پڑھیں