اشتہار

پی ایس ایل 8، گلیڈی ایٹرز کا ایک میچ کوئٹہ میں کروانے کا فیصلہ

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن 8 میں گلیڈی ایٹرز کا ایک میچ کوئٹہ میں کروانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

بلوچستان حکومت کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق پی ایس ایل 8 میں گلیڈی ایٹرز اور پشاور زلمی کے درمیان میچ 5 فروری کو کوئٹہ کے نواب اکبر بگٹی اسٹیدیم کروایا جائے گا جس کے لیے تیاریاں شروع کردی گئی ہیں۔

- Advertisement -

وزیراعلیٰ سیکریٹریٹ میں آج اجلاس منعقد ہوا جس میں میچ کروانے کا فیصلہ کیا گیا اس موقع پر وزیراعلیٰ کے پرنسپل سیکریٹری عمران گچکی، سیکریٹری کھیل اسحاق جمالی، کمشنر کوئٹہ، ڈی آئی جی کوئٹہ اور صوبائی عسکری حکام نے شرکت کی۔

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ اسٹیڈیم کی تزئین و آرائش ضروری مرمت کی فراہمی کے کا جلد مکمل کرلیا جائے گا جبکہ کھلاڑیوں اور شائقین کو فول پروف سیکیورٹی فراہم کی جائے گی۔

دوسری جانب پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی کے چیئرمین نجم سیٹھی کا کہنا ہے کہ ’بگٹی اسٹیڈیم کوئٹہ کو پی ایس ایل سیزن 8 میں پانچویں ویونیو کے طور پر شامل کیا جارہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ’کوئٹہ کے کرکٹ شائقین ایک عرصے سے بین الاقوامی کرکٹرز کو کھیلتا دیکھنا چاہتے تھے۔

فوٹو: پی سی بی

انہوں نے یہ بھی واضح کیا کہ میچ کے حوالے سے وفاقی اور صوبائی حکومت کی پابندیوں، بین الاقوامی براڈ کاسٹنگ اور دیگر سہولیات کو بھی مدنظر رکھنا ہوگا۔

واضح رہے کہ پی ایس ایل سیزن 8 آئندہ برس 9 فروری سے 19 مارچ تک کھیلا جائے گا، گزشتہ دنوں ڈرافٹ میں فرنچائزز نے اپنی اپنی ٹیموں کو منتخب کرلیا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں