اشتہار

پی ایس ایل 8، آج کراچی میں کوئٹہ اور لاہور ٹکرائیں گے

اشتہار

حیرت انگیز

ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ 8 کے دسویں میچ میں آج دفاعی چیمپیئن لاہور قلندرز اور کوئٹہ گلیڈیئٹرز کی ٹیمیں ٹکرائیں گے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ سیزن 8 کے سنسنی خیز مقابلے جاری ہیں۔ آج ایونٹ کا دسواں میچ کھیلا جائے گا اور کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں دفاعی چیمپئن لاہور قلندرز اور کوئٹہ گلیڈیئٹرز کے درمیان مقابلہ ہوگا جس کے لیے دونوں ٹیموں نے بھرپور تیاری اور پریکٹس میں خامیوں کو دور کیا ہے۔

کوئٹہ کو جہاں گزشتہ میچ میں پشاور زلمی کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا وہیں لاہور قلندرز کو گزشتہ میچ میں روایتی حریف کراچی کنگز نے با آسانی قابو کیا۔ اس لیے آج کے میچ میں دونوں تیموں کو جیت درکار ہے۔ قلندرز کو اسٹار اسپنر راشد بھی آج جوائن کرلیں گے۔

- Advertisement -

کوئٹہ گلیڈیئٹرز کی بیٹنگ اگر دم دار ہے اور بلے باز دھواں دھار بیٹنگ کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں تو لاہور قلندرز کے پاس بھی بولرز برق رفتار ہیں۔ کوئٹہ کے بلے بازوں کو شاہین، حارث اور راشد کیخلاف رنز بنانا بڑا چیلنج ہوگا

ہیڈ ٹو ہیڈ مقابلوں میں دونوں ٹیمیں ہم پلہ ہیں۔ پی ایس ایل میں اب تک دونوں ٹیمیں 14 بار مدمقابل آئی ہیں۔ 7 میچز کوئٹہ نے جیت رکھے ہیں تو اتنے ہی میچز میں لاہور نے فتح اپنے نام کی ہے۔

نیشنل اسٹیڈیم میں میچ شام 7 بجے شروع ہوگا۔ پی ایس ایل 8 کے تمام میچز اے اسپورٹس پر براہ راست دکھائے جا رہے ہیں۔

واضح رہے کہ رواں پی ایس ایل 8 میں کوئٹہ گلیڈیئٹرز 3 میچ کھیل چکی ہے۔ دو میں شکست اور ایک میں جیت پائی ہے جب کہ لاہور قلندرز نے دو میچ کھیلے ہیں اور ایک میں کامیاب رہی ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں