پیر, دسمبر 2, 2024
اشتہار

لاہور میں پی ایس ایل میچز خطرے میں پڑ گئے

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور میں پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے میچز کا انعقاد خطرے میں پڑ گیا ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق نگراں وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی کی زیر صدارت پنجاب کابینہ کا اجلاس ہوا جس میں کابینہ نے پی ایس ایل کے لیے 50 کروڑ دینے سے معذرت کرلی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پنجاب کابینہ کی جانب سے حتمی فیصلے سے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کو آگاہ کردیا گیا ہے۔

- Advertisement -

ذرائع کے مطابق حکومت پی سی بی کو اخراجات تب دے گی جب پی سی بی 25 کروڑ ادا کرے گا جبکہ پنجاب حکومت پی ایس ایل میچز پر 45 کروڑ روپے خرچ کرچکی ہے۔

مزید پڑھیں: پی ایس ایل کے بقیہ میچز کہاں ہوں گے؟ متبادل پلان تیار

واضح رہے کہ پنجاب کی نگراں حکومت نے سیکیورٹی کے لیے 45 کروڑ روپے کا مطالبہ کیا تو بورڈ اور فرنچائز نے پیسے دینے سے صاف انکار کردیا تھا۔

کرکٹ بورڈ نے مؤقف اختیار کیا کہ پی ایس ایل کی مد میں پنجاب حکومت کو ستر کروڑ ٹیکس جائے گا بھاری ٹیکس دینے کے باوجود سزا دی جارہی ہے۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ پی سی بی نے متبادل پلان بھی تیار کرلیا ہے منگل سے پی ایس ایل میچ پنڈی اور لاہور سے کراچی منتقل کردیے جائیں گے۔

Comments

اہم ترین

مزید خبریں