پاکستان سپر لیگ سیزن 8 کا رنگا رنگ اور پرجوش میچز پر مبنی میلہ آج سے شروع ہو رہا ہے پشاور زلمی نے بھی اپنا ریجنل ترانہ جاری کردیا ہے۔
اے آر وائی نیوز کے مطابق پاکستان سپر لیگ 8 کا آج سے ملتان میں آغاز ہو رہا ہے۔ پی ایس ایل کی فرنچائز پشاور زلمی نے بھی اس سیزن کے لیے اپنا ریجنل ترانہ ٹوئٹر پر اپنے آفیشل پیج پر جاری کردیا ہے۔
اس ترانے کو راک اسٹار التمش اینتھم نے ایک بار پھر اپنی آواز سے رونق بخشی ہے جو اس سے قبل کے پشاور زلمی کے ترانے گا چکے ہیں۔
اس سال خیبرپختونخوا کے معروف پشتو بینڈ خماریاں کو بھی زلمی کے ترانے کا حصہ بنایا گیا ہے
پشاور زلمی نے اپنے ترانے کو لوک موسیقی کا تڑکہ لگانے کے لیے رواں برس خیبر پختونخوا کے معروف پشتو بینڈ خماریاں کو بھی اس کا حصہ بنایا ہے۔ قبل ازیں خماریاں پشاور زلمی کیلئے خوبصورت ریجنل اینتھم بنا کر شائقین کی داد سمیٹ چکا ہے۔
Presenting "Zalmi Azmari” – Zalmi’s Official Regional Anthem for #HBLPSL8 by one of the leading music bands of KP "Jaam Boys” in collaboration with @HaierPakistan
Full video ⏬https://t.co/Z9n471sd5T#Zalmi #YellowStorm #ZKingdom #ZalmiDeluxe #Haier #HaierXZalmi #ZalmiAnthem pic.twitter.com/q5xEb90NwZ— Peshawar Zalmi (@PeshawarZalmi) February 12, 2023
امریکی آئیڈل شو میں شریک ہونے والے بلال آواز اور مردان کے ظہور نے بھی اس میں اپنی آواز کا جادو جگایا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: انتظار کی گھڑیاں ختم، پی ایس ایل 8 کا میلہ آج سے رنگ جمائے گا
واضح رہے کہ پی ایس ایل میں 6 فرنچائزز پاکستان کے چھ شہروں کی نمائندگی کرتی ہیں جن میں کراچی کنگز، لاہور قلندرز، پشاور زلمی، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز، اسلام آباد یونائیٹڈ اور ملتان سلطانز شامل ہیں۔