اشتہار

پی ایس ایل 8 کی تیاریاں آخری مراحل میں داخل، شائقین منتظر

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستان سپر لیگ کے آٹھویں سیزن کا آغاز 13 فروری کو ملتان میں ہوگا جس کی تیاریاں آخری مراحل میں داخل ہوگئی ہیں جب کہ شائقین کو اس میگا ایونٹ کا بے صبری سے انتظار ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق پاکستان سپر لیگ سیزن 8 کا آغاز 13 فروری کو ہوگا۔ اس بار اس کے افتتاح کے ملتان کا انتخاب کیا گیا ہے جہاں افتتاحی تقریب اور میچ کی تیاریاں آخری مراحل میں داخل ہوچکی ہیں۔

شائقین بالخصوص ملتان کے شہریوں میں پاکستان کرکٹ کے سب سے بڑے میلے کی افتتاحی تقریب اور میچ کے حوالے سے خاصا جوش وخروش پایا جاتا ہے اور وہ اپنے پسندیدہ کھلاڑیوں کو میدان میں ایکشن میں دیکھنے کے لیے بے تاب ہیں۔

- Advertisement -

گراؤنڈ میں کھیل کی سہولتوں سمیت سیکیورٹی اور ٹریفک پلان کو بھی حتمی شکل دے دی گئی ہے۔ پی ایس ایل کی افتتاحی تقریب اور میچز کے لیے 2500 سے زائد اہلکار و افسران سیکیورٹی کے فرائض سرانجام دیں۔

ٹریفک پولیس کی جانب سے میگا ایونٹ کے بیش نظر متبادل روٹ پلان جاری کر دیا گیا جبکہ اسٹیڈیم کی تزین و آراِئش بھی مکمل کر لی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پی ایس ایل 8، کراچی کنگز کی نئی کٹ کے چرچے

ملتان کے زندہ دل نوجوانوں کا کہنا ہے کہ وہ فیملی اور دوستوں کے ساتھ گراؤنڈ میں پی ایس ایل دیکھیں گے۔ شائقین کی بڑی تعداد نے محمد عامر کی کراچی کنگز اسکواڈ میں شمولیت پر خوشی کا اظہار کیا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں