اشتہار

پی ایس ایل 8، آج دو میچز کھیلے جائیں گے

اشتہار

حیرت انگیز

ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ سیزن 8 میں آج دو میچز کھیلے جائیں گے پہلے میچ میں زلمی اور قلندرز جب کہ دوسرے میچ یونائیٹڈ اور سلطانز مدمقابل ہوں گے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق پاکستان میں کرکٹ کے سب سے بڑے ایونٹ ایچ بی ایل پی ایس ایل 8 کے سنسنی خیز میچوں پر مشتمل پہلا مرحلہ اختتام کی جانب گامزن ہے۔ دفاعی چیمپئن لاہور قلندرز اور اسلام آباد یونائیٹڈ پلے آف مرحلے میں پہنچ چکی ہیں جب کہ باقی دو ٹیموں کا فیصلہ آنے والے میچز میں ہو جائے گا۔

اے آر وائی نیوز کی براہ راست نشریات دیکھنے کے لیے کلک کریں:

- Advertisement -

آج پاکستان سپر لیگ کے رواں سیزن میں دو میچز کھیلے جائیں گے اور دونوں میچز کی میزبانی راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم کرے گا۔ پہلا میچ دوپہر 2 بچے شروع ہوگا جس میں لاہور قلندرز اور پشاور زلمی کا جوڑ پڑے گا۔ یہ میچ زلمی جیتی تو کراچی کنگز کا اس ایونٹ میں سفر تمام ہوجائے گا۔

دوسرا میچ شام 7 بجے کھیلا جائے گا۔ ملتان سلطانز نے اگر اسلام آباد یونائیٹڈ کو شکست دے دی تو اگلے مرحلے میں پہنچ جائے گی۔

پی ایس ایل کے تمام میچز اے اسپورٹس پر براہ راست دکھائے جا رہے ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں