اشتہار

پی ایس ایل 8، اب تک کس نے کیا کارنامہ انجام دیا؟

اشتہار

حیرت انگیز

ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ 8 میں گیند اور بلے کے درمیان کانٹے کے مقابلے جاری ہیں اب تک میگا ایونٹ میں کئی کھلاڑی ریکارڈز بنا چکے ہیں۔

پاکستان میں کرکٹ کے سب سے بڑی میلے ایچ بی ایل پی ایس ایل 8 اپنے جوبن پر پہنچ گیا ہے۔ سنسنی خیز مقابلوں میں گیند اور بلے کے درمیان کانٹے کے مقابلے جری ہیں۔ پی ایس ایل میچز نے ملتان میں دھوم مچائی تو کراچی میں بھی خوب رونقیں لگائی ہیں۔ اب تک ہونے والے 13 مقابلوں میں بیٹنگ اور بولنگ کا تگڑا مقابلہ دیکھنے کو ملا ہے۔

رواں ایونٹ میں اب تک سب سے کامیاب ٹیم ملتان سلطانز ہے جو پانچ میچز میں سے 4 جیت کر پوائنٹس ٹیبل پر سرفہرست ہے۔ سلطانز کے کپتان کا ان پانچوں میچوں میں بلا خوب چلا اور وہ ایک سنچری اور 3 نصف سنچریوں کے ساتھ 329 رنز بنا کر اب تک ٹورنامنٹ کے ٹاپ اسکورر ہیں۔ 110 رنز کی ان کی جارحانہ اننگز پی ایس ایل 8 میں کسی کھلاڑی کی پہلی سنچری بھی ہے۔

- Advertisement -

اگر بیٹنگ میں ملتان سلطانز کے محمد رضوان سب سے آگے ہیں تو بولنگ میں بھی اسی ٹیم کا غلبہ ہے اور احسان اللہ سب سے آگے ہیں جن کی لاجواب پرفارمنس پر کرکٹ پنڈٹ انہیں پاکستان کرکٹ ٹیم کا مستقبل قرار دے رہے ہیں۔

احسان اللہ نے اب تک کھیلے گئے پانچ مقابلوں میں 12 کھلاڑیوں کو پویلین کا راستہ دکھایا۔

آل راؤنڈرز کی پرفارمنس میں کراچی کنگز کے کپتان عماد وسیم نمایاں ہیں اب تک کھیلے گئے پانچ میچز میں وہ 166 رنز اسکور کرنے کے ساتھ ساتھ 5 وکٹیں بھی لگا چکے ہیں۔ وہ جاری ایومنٹ میں سب سے زیادہ 11 چھکے لگانے کا اعزاز بھی رکھتے ہیں۔

اس ایونٹ میں سب سے بڑا اسکور اسلام آباد یونائیٹڈ کی جانب سے سامنے آیا جو گزشتہ میچ میں کوئٹہ گلیڈیئٹرز کے خلاف بنایا گیا۔ پاور پلے میں بھی اسلام آباد نے 80 رنز جڑ کر کمال دکھایا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں