جمعرات, مئی 16, 2024
اشتہار

والدہ کی پہلی بار اسٹیڈیم آمد پر بابر اعظم نے کیا کہا؟

اشتہار

حیرت انگیز

پشاور زلمی کے کپتان بابر اعظم کی والدہ پہلی بار میچ دیکھنے اسٹیڈیم آئیں تو بیٹے نے اسے اپنی خوش قسمتی سے تعبیر کیا۔

پی ایس ایل 9 میں گزشتہ روز پشاور زلمی نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد اسلام آباد یونائیٹڈ کو 8 رنز سے شکست دے کر ایونٹ میں تیسری فتح حاصل کی۔

اس میچ میں زلمی کے کپتان بابر اعظم اپنی بھرپور فارم میں نظر آئے اور سنچری بنا کر والدہ کو تحفہ دیا۔ انہوں نے ناقابل شکست رہتے ہوئے جارحانہ سنچری (111 رنز) اسکور کر کے اپنی ٹیم کو فتحیاب کرایا۔ انہیں اسی کارکردگی پر میچ کا بہترین کھلاڑی بھی قرار دیا گیا۔

- Advertisement -

 

میچ کے بعد بابر اعظم نے گفتگو کرتے ہوئے اپنی سنچری کو اپنی والدہ کے نام کر دیا اور کہا کہ ’’امی پہلی بار گراؤنڈ آئیں اور قسمت ساتھ لائیں۔

بابر اعظم کا کہنا تھا کہ امی پہلی بار میرا میچ دیکھنے کے لیے گراؤنڈ آئیں اور مجھے اس بات کی سب سے زیادہ خوشی ہے  کہ اپنی والدہ کے سامنے اچھا پرفارم کیا اور ٹیم جیتی۔

عالمی نمبر ایک بیٹر کا کہنا تھا کہ میری والدہ خوش ہیں اور انہیں دیکھ کر میں بھی بہت خوش ہوں۔

بابر اعظم نے اس سنچری کے ساتھ ایک اور اعزاز اپنے نام کر لیا اور وہ ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ میں 10 سے زائد سنچریاں بنانے والے ایشیا کے پہلے بلے باز بن گئے ہیں۔

بابر اعظم نے ایک اور اعزاز اپنے نام کر لیا

واضح رہے کہ بابر اعظم کی اس شاندار کارکردگی پر پشاور زلمی کے مالک جاوید آفریدی نے ان کے لیے ’’ایم جی ایسنز‘‘ گاڑی کا تحفہ دینے کا اعلان کیا ہے۔

جاوید آفریدی کے مطابق بابر اعظم پاکستان میں تیار کردہ "ایم جی ایسنز” چلانے والے پہلے شخص ہوں گے۔

Comments

اہم ترین

ریحان خان
ریحان خان
ریحان خان کو کوچہٌ صحافت میں 25 سال ہوچکے ہیں اور ا ن دنوں اے آر وائی نیوز سے وابستہ ہیں۔ملکی سیاست، معاشرتی مسائل اور اسپورٹس پر اظہار خیال کرتے ہیں۔ قارئین اپنی رائے اور تجاویز کے لیے ای میل [email protected] پر بھی رابطہ کر سکتے ہیں۔

مزید خبریں