اشتہار

پی ایس ایل 9: عماد وسیم بجھے بجھے کیوں نظر آ رہے ہیں؟

اشتہار

حیرت انگیز

پی ایس ایل 9 میں اسلام آباد یونائیٹڈ کی نمائندگی کرنے والے عماد وسیم اپنے روایتی رنگ میں نظر نہیں آ رہے تین میچوں میں نہ ان کا بلا چلا اور نہ ہی بولنگ سے دھاک بٹھائی۔

عماد وسیم بطور آل راؤنڈر پاکستان کرکٹ کے علاوہ ڈومیسٹک اور لیگز کرکٹ میں خدمات انجام دیتے ہیں جو بیٹ اور بال سے اپنی ٹیم کی جیت میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ پاکستان سپر لیگ میں کئی برس تک کراچی کنگز کا اہم حصہ رہنے والے عماد اس سیزن میں اسلام آباد یونائیٹد کی نمائندگی کر رہے ہیں لیکن ان کی کارکردگی بجھی بجھی ہے۔

رواں پی ایس ایل میں اب تک اسلام آباد یونائیٹڈ نے افتتاحی میچ جیتنے کے بعد لگاتار دو میچ ہارے ہیں۔ عماد وسیم ان میں صرف 9 رنز بنا سکے ہیں جب کہ ایک وکٹ حاصل کی ہے اور یہ کارکردگی ان جیسے کھلاڑی کے شایان شان نہیں۔

- Advertisement -

عماد وسیم کی اسی کارکردگی پر اے اسپورٹس کے پروگرام دی پویلین میں گفتگو کرتے ہوئے سابق کپتان محمد حفیظ نے کہا کہ عماد وسیم کو ہم نے ڈومیسٹک، پھر پاکستان اور پی ایس ایل میں کراچی کنگز کے ساتھ کھیلتے دیکھا اس وقت اس کی جو باڈی لینگویج ہے اس سے پہلے ہم نے اسے اس طرح بجھا بجھا نہیں دیکھا۔

انہوں نے کہا کہ عماد وہ کھلاڑی ہے جو میچ میں خود کو پورا انوالو رکھتا ہے وہ کافی عرصے تک کراچی کنگز کا حصہ رہا ہے ہوسکتا ہے فرنچائز کی تبدیلی اس کی وجہ ہو۔

حفیظ نےکہا کہ عماد ایک سینئر کھلاڑی ہے لیکن بطور کرکٹر عماد کی جو باڈی لینگویج نظر آ رہی ہے وہ نہ تو بیٹر اور نہ ہی بولنگ میں پُر اعتماد نظر آ رہا ہے جب کہ فیلڈنگ میں بھی اس کی انوالومنٹ دکھائی نہیں دے رہی۔

 

مصباح الحق نے کہا کہ عماد کی فارم کا مسئلہ ہے اس کا گزشتہ سیزن کراچی کے ساتھ بہت اچھا گیا تھا ہر میچ میں رنز کیے وہ اس سال اب تک نظر نہیں آیا جب کہ اسلام آباد کو بطور بیٹر اس کی پرفارمنس درکار ہے۔ عماد کی کوالٹی ہے کہ وہ ہر سچویشن میں حالات کے مطابق کھیل سکتا ہے، اس میں اعتماد کی کمی نظر آ رہی ہے۔

اظہر علی نے کہا کہ فارم سے زیادہ عماد کے ساتھ فٹنس کا ایشو لگتا ہے وہ فیلڈنگ بھی ایسی جگہ کر رہے ہیں جہاں وہ زیادہ انوالو نہ ہوں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں