بدھ, مارچ 26, 2025
اشتہار

پی ایس ایل فائنل کے ٹکٹس آج سے ملیں گے: نجم سیٹھی

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: پاکستان سپر لیگ کے چیئرمین نجم سیٹھی نے کہا ہے کہ پی ایس ایل فائنل کے ٹکٹ آج سے ملنا شروع ہوجائیں گے، آئی سی سی سمیت 8 کرکٹ بورڈز کے سیکیورٹی ایکسپرٹ لاہور کا فائنل دیکھنے پہنچ رہے ہیں، جوغیر ملکی کھلاڑی پاکستان نہیں آئے گا اس کا متبادل لانا پڑےگا۔

لاہورمیں میڈیا سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پی ایس ایل کا فائنل لاہورمیں ہونا عوام کی حوصلہ افزائی اوراللہ تعالیٰ کا فضل و کرم ہے کیوں کہ اس کے بغیر کچھ نہیں ہوتا ساتھ عوام کی خواہش ہے جس کے مطابق ہونے جارہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اللہ تعالیٰ خیرکرے گا، جو کچھ ہورہا ہے عوامی امنگوں کے مطابق ہونے جارہاہے ، اس وقت قوم نے اپنا عزم اور یکجہتی دکھائی ہے، میں نے اتنی خوشی کبھی نہیں دیکھی کیوں کہ پاکستانی قوم ایک پرامن قوم ہے اور دکھانا چاہتی ہے کہ ہم بلیک میل نہیں ہوں گے، ہم دباؤ میں نہیں آئیں اور دہشت گردی کو ختم کرکے ہی دم لیں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ انشاللہ 8 انٹرنیشنل سیکیورٹی ایکسپرٹ نے لاہورآنے پر رضامندی ظاہر کردی ہے ان میں انگلینڈ، آسٹریلیا، نیوزی لینڈ،سری لنکا، آئی سی سی کے دو افراد شامل ہیں۔

انہوں نے عزم ظاہر کیا کہ کامیاب پی ایس ایل کے عالمی کرکٹ پاکستان واپس آئے گی، اس کامیابی میں صرف ایک بورڈ کا ہاتھ ہیں، فرنچائزز اور غیر ملکی کھلاڑیوں کی معاونت شامل ہے جس کے بغیر یہ ممکن نہیں ساتھ ہی میڈیا کی سپورٹ حاصل ہے، میں چاہتا ہوں سوالات کم سے کم ہوں اور کام زیادہ ہو۔

ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ آئی سی سی سے باب نکلسن اور شان کیرل، انگلینڈ کرکٹ بورڈ سے رچ ڈکلسن، آسٹریلیا سے جولین ڈکسن اور شان مارس جبکہ بنگلہ دیش اور سری لنکا سے بھی ایک ایک سیکیورٹی انچارج آرہے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ فائنل کے لیے 500 سو، 4 ہزار، 8 ہزار اور 12 ہزار روپے مالیت کے ٹکٹ ہیں جن کی فروخت کل سے شروع ہوجائے گی جوکہ آن لائن اور آؤٹ لیٹس سے بھی ملیں گی۔

انہوں نے کہا کہ تین مارچ کو پتا چلے گا کہ کون سے دو ٹیمیں فائنل میں آرہی ہیں سب کے پلیئرز کے ساتھ بات چیت ہوچکی ہے، وہ انتظار میں تھے کہ حتمی فیصلہ ہو کہ لاہور میں فائنل ہو پھر وہ ہامی بھریں، اب یہ فیصلہ ہوگیا، ہم بات کریں گے اب اگر کوئی کھلاڑی منع کرتا ہے تو اس کا متبادل دیکھیں گے تاہم امید ہے تمام کھلاڑی پاکستان آئیں گے۔

اے آر وائی نیوز سے بات کرتے ہوئے چیئرمین پی ایس ایل نجم سیٹھی نے کہا کہ یہ بہت خوش آئند فیصلہ ہے جسے وزیراعلیٰ پنجاب اور ان کی ٹیم نے کیا ہے ہم ان کے مشکور ہیں جب کہ وزیراعظم نے بھی ہامی بھری ہے۔

دہشت گردی پوری دنیا میں ہے اس کا مطلب یہ نہیں کہ معمول کی زندگی بدل دی جائے۔

انہوں نے بتایا کہ آئی سی سی، آسٹریلیا، نیوزی لینڈ، انگلینڈ سمیت آٹھ ممالک کے کرکٹ بورڈ کے سیکیورٹی ایکسپرٹ لاہور کا فائنل دیکھنے یہاں آرہے ہیں جو اپنی اپنی رپورٹ اپنے ممالک کو پیش کریں گے جس کے بعد یقیناً یہاں عالمی کرکٹ کا راستہ کھل جائے گا

ویڈیو دیکھئے


انہوں نے مزید کہا کہ آٹھ سال تک پاکستان عالمی کرکٹ سے محروم رہا ہے اس کا بڑا نقصان ہوا اب یہ سلسلہ ختم ہونا چاہیے۔

ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ دو ٹیمیں فائنل میں ہوں گی، ہر ٹیم میں چار غیر ملکی کھلاڑی ہیں یعنی آٹھ کھلاڑی پاکستان آئیں گے، دو ٹیموں کے فائنل میں پہنچنے کے بعد ٹیم اپنے کھلاڑیوں سے پوچھے گی کہ وہ پاکستان جائیں گے یا نہیں ،منع کرنے پر ان کا متبادل دیکھا جائےگا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں