پیر, مارچ 24, 2025
اشتہار

پی ایس ایل فائنل کا لاہور میں انعقاد خوش آئند ہے، خورشید شاہ

اشتہار

حیرت انگیز

سکھر : قائد حزب اختلاف قومی اسمبلی سید خورشید احمد شاہ نے پاکستان سپر لیگ کا فائنل پاکستان میں کرانے کے فیصلے کو خوش آئند قرار دیا ہے۔

ایک بیان میں انہوں نے کہا ہے کہ ہم دہشت گردی سے خوف زدہ ہو کر زندگی کے معمولات کو معطل نہیں کر سکتے اور نہ ہی دنیا سے کسی معاملے میں پیچھے رہ سکتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ لاہور میں پی ایس ایل فائنل کے انعقاد سے ہم دنیا پر ثابت کریں گے کہ ہم بزدل نہیں ہیں اور ہر طرح کے مشکل حالات کے باوجود ہم اپنے عزم و ہمت سے دشمن کا مقابلہ کر سکتے ہیں۔


*دہشت گردی کے خدشات مسترد، پی ایس ایل کا فائنل لاہور میں کرانے کی منظوری


قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف نے کہا کہ کرکٹ کسی ایک پارٹی یا صوبے کا کھیل نہیں ہےاور ہمیں اس کو سیاست سے بالا ہو کر قومی نقطہ نظر سے دیکھنا ہوگا۔

اس موقع پر انہوں نے پی ایس ایل کے فائنل میں شرکت کرنے والے کھلاڑیوں کو بھی خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ ہم سب کو اس ایونٹ میں شریک کھلاڑیوں کو خوش آمدید کہنا چاہیے۔

خورشید شاہ نے کہا کہ دنیا کو بآور کرانے کے لیے یہ بہترین موقع ہے کہ پاکستان کرکٹ کے کتنے بڑے مداح ہیں اور ہم ہر طرح کے خطروں سے نمٹنے کے لیے مکمل طور پر تیار ہی نہیں بلکہ کسی بھی ایونٹ کو کامیابی کے ساتھ منعقد کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔

دوسری جانب سینیٹر قمر زمان کائرہ نے کہا ہے کہ فائنل لاہور میں کرانے کافیصلہ اچھا ہے، حکومت کی جانب سے مشکل فیصلہ کیا گیا ہے اور اس فیصلے پر پاکستان کرکٹ بورڈ کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔

پاکستان پیپلز پارٹی پنجاب کے صدر قمر الزماں کائرہ نے کہا کہ پی ایس ایل فائنل کے لیے پر جوش ہوں اور اگر ٹکٹ ملا تو فائنل دیکھنے ضرور جاؤں گا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں