اتوار, نومبر 17, 2024
اشتہار

پی ایس ایل فائنل کے لیے سیکیورٹی انتظامات مکمل

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: پاکستان سپر لیگ کے فائنل کے لیے سیکیورٹی انتظامات مکمل کرلیے گئے۔ رینجرز، پولیس اور دیگر متعلقہ اداروں نے سیکیورٹی پلان تیار کرلیا۔

ذرائع کے مطابق پاکستان سپر لیگ کے فائنل کے لیے سیکیورٹی انتظامات مکمل کرلیے گئے ہیں۔ پولیس اور رینجرز کے متعلقہ افسران 19 مارچ کو میڈیا بریفنگ دیں گے۔

بریفنگ میں مکمل سیکیورٹی اور ٹریفک پلان سے آگاہ کیا جائے گا۔ 19 مارچ کو بریفنگ سندھ گورنمنٹ سے مشاورت کے بعد رکھی گئی۔ میڈیا بریفنگ کے ذریعےعوام تک آگاہی پہنچائی جائے گی۔

- Advertisement -

ذرائع کا کہنا ہے کہ 25 مارچ کو گلشن ٹاؤن کا مخصوص حصہ ریڈ زون قرار دیا جائے گا۔ نیشنل اسٹیڈیم کے چاروں طرف سڑکیں مکمل بلاک کردی جائیں گی۔ الیکٹرانک اور پرنٹ میڈیا کے ذریعے ٹریفک روٹس کی تشہیر کی جائے گی۔

فائنل کے دن 8 ہزار سے زائد اہلکار ڈیوٹی انجام دیں گے۔ اسٹیڈیم کے اندر اور باہر رینجرز، پولیس اور ایس ایس یو کمانڈوز ہوں گے۔ کار پارکنگ سے اسٹیڈیم داخلے تک 3 سے 4 مقامات پر اسکینرز ہوں گے۔ اسٹیڈیم کے اندر جانے کے لیے واک تھرو اور جامع تلاشی لی جائے گی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اسٹیڈیم کے اندر اور اطراف میں مخصوص پارکنگ لاٹ بھی بنائے جا رہے ہیں۔ مخصوص پارکنگ کے لیے اسٹیکرز اور پاسز کا اجرا کیا جائے گا۔ پارکنگ کی درجہ بندی اسٹیکرز کے کلر کے حساب سے کی جائے گی۔

یاد رہے کہ پاکستان سپر لیگ سیزن 8 کا فائنل 25 مارچ کو کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

Comments

اہم ترین

نذیر شاہ
نذیر شاہ
نذیر شاہ کراچی میں اے آر وائی نیوز کے کرائم رپورٹر ہیں

مزید خبریں