تازہ ترین

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز پر فکس ٹیکس لگانے کا فیصلہ

پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز...

چمن میں طوفانی بارش، ڈیم ٹوٹ گیا، مختلف حادثات میں 7 افراد جاں بحق

چمن: بلوچستان کے ضلع چمن میں طوفانی بارشوں نے...

ملک کو آگے لے جانے کیلیے تقسیم ختم کرنا ہوگی، صدر مملکت

اسلام آباد: صدر مملکت آصف علی زرداری کا کہنا...

ڈی آئی خان میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 4 کسٹمز اہلکار شہید

ڈی آئی خان میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے...

پی ایس ایل فائنل کی سیکیورٹی فوج کے حوالے

لاہور:پی ایس ایل کا فائنل لاہور میں کرانے کے فیصلے کے بعد اب میچ کی سیکیورٹی پاک فوج کے حوالے کردی گئی، کھلاڑیوں کو وزیراعظم کی طرح وی آئی پی سیکیورٹی دی جائے گی، ہوٹل سے اسٹیڈیم تک راستہ بند کردیا جائےگا۔

نمائندہ لاہور بابر خان کے مطابق پی ایس ایل ٹو کا فائنل 5 مارچ کو لاہور میں ہونے جارہا ہے اس فیصلے کے بعد سی سی پی او لاہور کی زیر صدارت ایک اہم اجلاس منعقد ہوا۔

ذرائع نے بتایا کہ میچ کی سیکیورٹی پاک فوج کے جوانوں کے حوالے ہوگی جس میں لاہور پولیس فوج کا ساتھ دے گی، سی سی پی او نے کہا کہ کھلاڑیوں اور تماشائیوں کو مکمل سیکیورٹی دی جائے گی،عوام بھی اپنے اردگرد مشکوک افراد پر نظر رکھیں۔


یہ پڑھیں: پاکستان سپر لیگ کا فائنل لاہور میں کروانے کا حتمی فیصلہ


انہوں نے کہا کہ پولیس کا مورال بلند ہے،میچ کو فول پروف سیکیورٹی دیں گے، شہید ڈی آئی جی کی قربانی ضائع نہیں جانے دیں گے۔

بابر خان نے مزید بتایا کہ کھلاڑیوں کو صدر اور وزیراعظم کی سطح کی وی آئی پی سیکیورٹی دی جائے گی، ہوٹل سے اسٹیڈیم تک کا راستہ عام ٹریفک کے لیے بند کردیا جائےگا، عمارات پر اہلکار تعینات ہوں تاکہ کوئی واقعہ پیش نہ آئے۔

بیورو چیف لاہور عارف حمید بھٹی نے بتایا کہ ذرائع کا کہنا ہے کہ پاک فوج نے خود پیشکش کی ہے کہ کھلاڑیوں کو اسٹیڈیم تک لانے کی ذمہ داری اس کی ہوگی اور میچ کو بھی سیکیورٹی دے گی اس سے پاکستان کا بہتر امیج جائے گا، عوام بھی مطمئن ہوں گے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ ہوٹل سے لے کر اسٹیڈیم تک تمام انتظامات پاک فوج کے حوالے ہوں گے ، راستوں کو بند کردیا جائےگا، فضا میں ہیلی کاپٹر نگرانی کریں گے۔

پی ایس ایل تھری کا فائنل کراچی میں ہوگا، چیئرمین پی سی بی

پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین شہریار خان نے کہا ہے کہ سیکیورٹی کے سخت انتظامات کرلیے ہیں، غیر ملکی کھلاڑیوں کو بلٹ پروف بسیں اور گاڑیاں فراہم کریں گے، رینجرز اور پولیس کرکٹ کو بہت سپورٹ کررہی ہے، آرمی چیف کا شکر گزار ہوں کہ انہوں نے بہت تعاون کیا جس پر انہیں شکریے کا خط لکھا ہے۔

ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ اس بار کا فائنل لاہور میں ہونا بہت مفید ہے،کوشش ہے کہ پی ایس ایل تھری کا سیمی فائنل لاہور میں اور فائنل کراچی میں ہو، میں کراچی کا رہنے والا ہوں اس لیے میری خواہش بھی یہی ہے۔

ارکان پارلیمنٹ کی جانب سے فیصلے کا خیر مقدم

اسی ضمن میں متعدد ارکان پارلیمنٹ نے بھی فائنل لاہور میں کرانے کا فیصلہ درست قرار دے دیا اور کہا ہے کہ سیکیورٹی انتظامات درست کرلیے جائیں،  اگر سنبھالے نہیں جاتے تو فوج کو دے دیں، اقدام خوش آئند ہے تاکہ غیر ملکی کھلاڑی یہاں آئیں۔

ن لیگ کے رکن قومی اسمبلی نہال ہاشمی نے کہا کہ دھماکے پوری دنیا میں ہوتے ہیں دہشت گردی صرف پاکستان کا نہیں پوری دنیا کا مسئلہ ہے۔

قبل ازیں کرکٹر شاہد آفریدی نے بھی کہا تھا کہ فائنل لاہور میں ہونا چاہیے، چاہے غیر ملکی کرکٹرز یہاں آئیں یا نہ آئیں، اگر وہ نہ آئے تو ہم مقامی کرکٹرز کے ساتھ کھیلیں گے تاہم غیر ملکی کھلاڑیوں سے اپیل ہے کہ جہاں انہوں نے ہمیں اتنا سپورٹ کیا ہے وہ مزید سپورٹ کریں۔


Sources says PSL final security handed over to… by arynews

Comments

- Advertisement -