تازہ ترین

پی ایس ایل فائنل: آج کون کون سے کھلاڑی مرکز نگاہ ہوں گے؟

ایچ بی ایل پی ایس ایل کا فائنل ملتان سلطانز اور اسلام آباد یونائیٹڈ کے درمیان کھیلا جائے گا اس بڑے مقابلے میں کئی نامور کھلاڑی مرکز نگاہ ہوں گے۔

ایچ بی ایل پی ایس ایل نائن کے فائنل میں آج دو بڑی ٹیمیں ملتان اور اسلام آباد ٹکرائیں گے، ٹرافی اٹھانے کی یہ جنگ صرف دو ٹیموں کے درمیان ہی نہیں ہوگی بلکہ دنیائے کرکٹ کے کئی نامور کھلاڑیوں کا بھی مقابلہ ہوگا اور کئی انٹرنیشنل کھلاڑی شائقین کرکٹ کی نگاہوں کا مرکز ہوں گے۔

اسلام آباد کے بیٹرز میں شامل جارح مزاج ایلکس ہیلز، منرو، آغا سلمان، حیدر علی اور اعظم خان میں سے کوئی ایک بھی چلا تو اسکور بورڈ تیزی سے چلے گا۔

دوسری جانب یونائیٹڈ کا پیس اٹیک عالمی شہرت یافتہ نسیم شاہ کے علاوہ حنین اور ملز پر مشتمل جب کہ شاداب اور عماد جہاں مخالف بلے بازوں کو اسپن جال میں پھنساتے ہیں تو بیٹنگ میں بھی کمال دکھاتے ہیں۔

تاہم رضوان کی سلطانز بھی کسی سے کم نہیں۔ یاسر اور رضوان کی اوپنگ جوڑی چل رہی ہے شاندار، تو اس کے بعد عثمان خان، افتخار احمد اور جانس چارلز کی صورت میں ان کا مڈل آرڈر مضبوط بھی ہے اور خطرناک بھی۔

بولرز میں تو سلطانز کا ہی راج ہے کہ پی ایس ایل 9 کے ٹاپ ٹو بولرز اسامہ میر اور محمد علی اسی ٹیم کے ہیں جب کہ ڈیو ولی اور عباس آفریدی بھی ٹاپ پرفارمز کی فہرست میں موجود ہیں۔

اسلام آباد نے اب تک بہادری دکھائی اور سلطانز نے بھی ہر میچ میں جان لڑائی، سیزن 9 میں دونوں ٹیمیں آخری بار کریں گی پنجہ آزمائی، کون سرخرو ہوگا یہ فیصلہ ہونے میں صرف چند گھنٹے باقی رہ گئے ہیں۔

پی ایس ایل 9 کا سفر کیسا رہا؟

پی ایس ایل کا فائنل آج شب 9 بجے نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا جو پاکستان کے سب سے پہلے ایچ ڈی اسپورٹس چینل اے اسپورٹس سے براہ راست نشر کیا جائے گا۔

Comments

- Advertisement -