کراچی: وزیر ٹرانسپورٹ سندھ ناصر حسین شاہ نے کہا ہے کہ سندھ حکومت پی ایس ایل کا فائنل شہرقائد میں کرانا چاہتی ہے، پی سی بی ہم سے رابطہ کرے، ہم مکمل سیکورٹی فراہم کرنے کو تیار ہیں.
تفصیلات کے مطابق وزیر ٹرانسپورٹ سندھ ناصر حسین شاہ نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ سندھ حکومت کی خواہش ہے کہ پاکستان سپر لیگ کا فائنل کراچی میں ہو، ہم مکمل سیکورٹی فراہم کرنے کو تیار ہیں.
انہوں نے کہا کہ اس سلسلے میں ہم چاہتے ہیں کہ پاکستان کرکٹ بوڈر سندھ حکومت سے رابطہ کرے تاکہ اس حوالے سے جامع حکمت علمی تیار ہوسکے.
مزید پڑھیں:پی ایس ایل فائنل لاہورمیں‘ وزیراعظم نے گرین سگنل دے دیا
وزیر ٹرانسپورٹ سندھ نے پنجاب حکومت کو آڑے ہاتھوں لیکر کہا کہ ایک ماہ ہو گیا ہے مگرحکومت پنجاب نے پی ایس ایل فائنل کا فیصلہ ہی نہیں کرپا رہی ہے.
مزید پڑھیں:لاہور لہو لہو: اب تک ہونے والے دہشت گرد واقعات
ناصر شاہ نے کہا کہ دہشت گردی کے ایک 2واقعات نے پنجاب حکومت کی کارکردگی کی قلعی کھول دی ہے ، سندھ حکومت اور سندھ کے عوام نے دہشت گردی کے خلاف بڑی قربانیاں دی ہیں۔