تازہ ترین

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

پولارڈ کے دو چھکے، کراچی کنگز نے قلندرز سے فتح چھین لی

دبئی: پاکستان سپرلیگ کے 18 ویں میچ میں پولارڈ نے آخری دو بالز پر چھکے مار کر کراچی کنگز کو فتح دلوائی، عمدہ بیٹنگ کا مظاہرہ کرنے پر پولارڈ کو مین آف دی میچ کا اعزاز دیا گیا۔

ہدف کے تعاقب میں کراچی کنگز نے بیٹنگ کا آغاز کیا تو بیسویں اوور کی آخری دو بالز پر کراچی کنگز کو 10 رنز درکار تھے، پولارڈ نے عمدہ بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے دو بالوں پر دو چھکے مار کر کراچی کنگز کو فتح دلوائی۔

پولارڈ نے 20 گیندوں کا سامنا کرتے ہوئے ایک چوکے اور 4 چھکوں کی مدد سے 45 رنز بنائے جبکہ بابر اعظم نے بھی 49 رنز اسکور کیے۔ لاہور قلندرز نے پہلے بیٹننگ کرتے ہوئے 155 رنز اسکور کیے جب کہ کراچی کنگز کو جیت کے لیے 156 رنز کا ٹارگٹ دیا، قلندرز کی جانب سے میک کولم نے 31 رنز بنا کر نمایاں بیٹسمین رہے جبکہ کنگز کے اسامہ میر اور شعیب ملک نے دو دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

اہم معرکے میں فتح حاصل کرنے کے لیے دونوں ٹیموں میں ایک ایک تبدیلی کی گئی، کراچی کنگز کی ٹیم مینجمنٹ نے حکمت عملی تبدیل کرتے ہوئے کرس گیل کی جگہ مہیلا جے وردھنے کو جگہ دی جبکہ لاہور قلندرز میں بھی محمد عرفان کی جگہ مدثر اقبال کو موقع فراہم کیا گیا ہے۔

کراچی کنگز اوور بائی اوور

بیسویں اوور میں 14 رنز درکار تھے تاہم آخری دو بالز پر 10 رنز بنانے کی کوشش کرتے ہوئے پولارڈ نے مسلسل دو چھکے مارے اور ٹیم کو پانچ وکٹوں سے فتح دلوائی۔


انیسویں اوور میں پولارڈ کی عمدہ بیٹنگ کی بدولت 14 رنز اضافے کے بعد ٹیم کا مجموعی اسکور 142 تک پہنچا، آخری اوور میں کراچی کنگز کو جیت کے لیے 14 رنز درکار تھے۔

اٹھارویں اوور میں ایک چوکے کی مدد سے 9 رنز اضافے کے بعد کراچی کنگز کا مجموعی اسکور 128 تک پہنچا۔

سترہویں اوور کی پانچویں بال پر پولارڈ نے پہلا چھکا مارا، اوور اختتام پر کراچی کنگز کا مجموعی اسکور 119 تک پہنچا۔

سولہویں اوور میں وکٹ گرنے کا سلسلہ نہ تھم سکا اور شعیب ملک 6 رنز بنا کر پویلین لوٹے، اوور اختتام پر ٹیم کا مجموعی اسکور 108 تک پہنچا۔

پندرہویں اوور میں عماد وسیم نے ایک چھکے اور ایک چوکے کی مدد سے ٹیم کا مجموعی اسکور 102 تک پہنچایا۔

چودہویں اوور میں بھوپارا 2 رنز بناکر رن آؤٹ ہوئے، اوور اختتام پر مجموعی اسکور 89 تک پہنچا۔

تیرہویں اوور میں بابر اعظم 49 رن بنا کر پویلین لوٹے اوور اختتام پر کراچی کنگز نے 3 وکٹ کے نقصان پر 86 رنز اسکور کیے۔

بارہویں اوور کی تیسری بال پر کمار سنگاکارا آؤٹ ہوکر پویلین لوٹے، اوور اختتام پر کراچی کنگز کا مجموعی اسکور 83 تھا۔

گیارہویں اوور میں کمارسنگاکارا اور بابر اعظم کے مابین 50 رنز کی پارٹنر شپ مکمل ہوئی، اوور اختتام پر مجموعی اسکور 78 تک پہنچا۔

نوویں اوور میں 8 رنز اضافے کے بعد کراچی کنگز نے ایک وکٹ کے نقصان پر 58 رنز بنائے۔

آٹھویں اوور میں اسکور 51 ہوا۔

ساتویں اوور میں مجموعی اسکور 49 تک پہنچا۔

چھٹے اوور میں مجموعی اسکور 43 تک پہنچا۔

پانچویں اوور کے اختتام پر ٹیم کا مجموعی اسکور 135 تک پہنچا۔

چوتھے اوور میں کراچی کنگز کا مجموعی اسکور ایک وکٹ کے نقصان پر 31 تک پہنچا۔

تیسرے اوور کی آخری بال پر جے وردھنے آؤٹ ہوئے، اختتام پر مجموعی اسکور 27 تک پہنچا۔

دوسرے اوور میں 10 رنز اضافے کے بعد کراچی کنگز کا مجموعی اسکور 18 رنز تک پہنچا۔

کراچی کنگز کی جانب سے اننگز کا آغاز مہیلا جے وردھنے اور بابر اعظم نے کیا، پہلے ہی اوور میں کپتان نے گیند کو باؤنڈری کے پار پھینکا اوور اختتام پر کراچی کنگز کا مجموعی اسکور بغیر کسی نقصان کے 8 تک پہنچا۔

لاہور قلندرز اننگز اوور بائی اوور

بیسیوں اوور میں 10 رنز کا اضافہ ہوا اور قلندرز نے کراچی کنگز کو جیت کے لیے 156 رنزکا ہدف دیا۔

انیسویں اوور میں لاہور قلندرز کا مجموعی اسکور 145 تک پہنچا۔

اٹھارویں اوور میں مجموعی اسکور 132 تک پہنچا۔

سترہویں اوور کے اختتام پر قلندرز کا مجموعی اسکور چھ وکٹ کے نقصان پر 118 تک پہنچا۔

سولہویں اوور میں 6 رنز اضافے کے بعد مجموعی اسکور 109 تک پہنچا۔

پندرہویں اوور کی چوتھی بال پر ایلیوٹ کیچ تھما کر پویلین لوٹے، اوور اختتام پر لاہور قلندرز نے 6 وکٹوں کے نقصان پر 103 رنز بنائے۔

چودہویں اوور میں اسامہ میر نے عمر اکمل کو پویلین کی راہ دکھائی، اوور اختتام پر قلندرز نے 5 وکٹوں کے نقصان پر 99 رنز بنائے۔

تیرہویں اوور میں شعیب ملک نے سنیل نارائن کو پویلین بھیجا، اوور اختتام پر مجموعی اسکور چار وکٹوں کے نقصان پر 94 تک پہنچا۔

بارہویں اوور میں لاہور قلندرز نے 2 چھکوں اور تین سنگل کی مدد سے 15 رنز حاصل کیے۔

گیارہویں اوور میں شعیب ملک نے چار رنز دیے۔

دسویں اوور میں اسامہ میر نے میک کولم کو پویلین روانہ کیا، انہوں نے 28 گیندوں کا سامنا کرتے ہوئے 31 رنز اسکور کیے۔

عماد وسیم نے نویں اوور میں 3 رنز دیے، اوور اختتام پر میکولم کا اسکور 30 رنز تک پہنچا۔

آٹھویں اوور میں اسامہ میر نے 15 رنزدیے۔

سہیل خان کے چھٹے اوور میں فخر زمان پویلین لوٹے اس اوور میں لاہور قلندرز صرف 2 رنز حاصل کرنے میں کامیاب ہوئی۔

پانچویں اوور میں عثمان شنواری نے 6 رنز دیے۔

چوتھے اوور میں سہیل خان نے 12 رنز دیے۔

تیسرے اوور میں 8 رنز اضافے ہوا۔

دوسرے اوور میں 9 رنز کا اضافہ ہوا۔

لاہور قلندرز کی جانب سے اننگز کا آغاز ڈلپورٹ اور میکیولم نے کیا تاہم ڈلپورٹ اننگز اور محمد عامر کے پہلے اوور میں 3 رنز بنا کر پویلین لوٹے۔

اب سے کچھ دیر قبل لاہور قلندرز نے 5 اوورز کے اختتام تک ایک وکٹ کے نقصان پر 36 رنز بنائے۔

محمد عامر نے کراچی کو پہلے ہی اوور میں کامیابی دلوائی، جب کیمرون ڈلپورٹ کیپر کمار سنگاکارا کے زبردست کیچ کی بدولت آؤٹ ہوگئے۔

Comments

- Advertisement -