اشتہار

پی ایس ایل میچز: نگراں پنجاب حکومت کی فنڈز جاری کرنے سے معذرت

اشتہار

حیرت انگیز

نگراں وزیراعلیٰ محسن نقوی نے پی ایس ایل کے پنجاب میں میچز کیلئے فنڈز جاری کرنے سے معذرت کر لی۔

پی ایس ایل 8 کے پنجاب میں میچز کیلئے فنڈز کی فراہمی پر پی سی بی کیساتھ تنازع کھڑا ہو گیا ہے۔ پی سی بی اور پی ایس ایل فرنچائزز نے سیکورٹی کے لیے حکومت پنجاب کو 45 کروڑ نہ دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

صوبائی حکومت نے بھی فنڈز کے اجرا سے معذرت کر لی ہے۔ نگراں وزیراعلیٰ محسن نقوی کا کہنا ہے کہ نگراں صوبائی کابینہ پی سی بی کو فنڈز دینے کی اجازت نہیں دے رہی۔

- Advertisement -

دوسری جانب چیئرمین پی سی بی اور حکومتی مذکراتی ٹیم کا اجلاس ختم ہو گیا ہے اور نگراں تینوں صوبائی وزرا قذافی اسٹیڈیم سے روانہ ہو گئے ہیں۔ نگراں صوبائی وزرا نے میڈیا سے بات کرنےسے انکار کیا اور وہاں سے روانہ ہو گئے۔

ذرائع کے مطابق پی سی بی نے فرنچائزز کیساتھ مل کر کراچی میچز منتقلی کا مجوزہ شیڈول تیار کر لیا۔

پی سی بی کا کہنا ہے کہ ٹیموں کو سکیورٹی فراہم کرناضلعی حکومت کی ذمہ داری ہوتی ہے سندھ حکومت نے سکیورٹی کے اخراجات خود برداشت کئے ہیں۔

پی سی بی کے ایک اعلیٰ عہدیدار نے اس حوالے سے بتایا کہ دونوں شہروں کی ضلعی انتظامیہ کی جانب سے میچز کرانے کیلیے 50 کروڑ روپے ادائیگی کا مطالبہ کیا گیا ہے۔ ضلعی حکومت نے میچز کرانے کیلیے 50 کروڑ روپے کے بل بھیج دیے ہیں۔ یہ بل لائٹنگ، کھانے اور سیکیورٹی کی مد میں بھیجے گئے ہیں۔ کراچی میں میچز کرانے کیلئے یہ اخراجات ادا کرنے نہیں پڑتے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں