اشتہار

پی ایس ایل میچز: حکومت پنجاب کو 45 کروڑ روپے دینے سے انکار

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) اور پی ایس ایل فرنچائزز نے سیکورٹی کے لیے حکومت پنجاب کو 45 کروڑ روپے دینے سے انکار کر دیا۔

پی سی بی گورننگ کونسل کا اجلاس ہوا جس میں پی ایس ایل کے آئندہ میچز سے متعلق اقدامات پر غور کیا گیا۔ پی سی بی اور پی ایس ایل فرنچائزز نے سیکورٹی کے لیے حکومت پنجاب کو 45 کروڑ نہ دینے کا فیصلہ کیا ہے تاہم حکومت پنجاب اور پی سی بی کے درمیان آج شام 5بجے حتمی مذاکرات ہوں گے۔

ذرائع کے مطابق پی سی بی نے فرنچائزز کیساتھ مل کر کراچی میچز منتقلی کا مجوزہ شیڈول تیار کر لیا۔

- Advertisement -

پی سی بی کا کہنا ہے کہ ٹیموں کو سکیورٹی فراہم کرناضلعی حکومت کی ذمہ داری ہوتی ہے سندھ حکومت نے سکیورٹی کے اخراجات خود برداشت کئے ہیں۔

پی سی بی کے ایک اعلیٰ عہدیدار نے اس حوالے سے بتایا کہ دونوں شہروں کی ضلعی انتظامیہ کی جانب سے میچز کرانے کیلیے 50 کروڑ روپے ادائیگی کا مطالبہ کیا گیا ہے۔ ضلعی حکومت نے میچز کرانے کیلیے 50 کروڑ روپے کے بل بھیج دیے ہیں۔ یہ بل لائٹنگ، کھانے اور سیکیورٹی کی مد میں بھیجے گئے ہیں۔ کراچی میں میچز کرانے کیلئے یہ اخراجات ادا کرنے نہیں پڑتے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پی سی بی نے سیکیورٹی فورسز کھانے پینے کی مد میں مذکورہ اضلاع کو 5 کروڑ کی ادائیگی کر دی ہے جب کہ سندھ حکومت نے سیکیورٹی فورسز کے کھانے کی مد میں صرف تین کروڑ لئے ہیں۔ پی سی بی یہ اخراجات بچانے کے لیے میچز کراچی منتقل کرنا چاہتا ہے۔

ذرائع کے مطابق آج کے اجلاس میں یہ تعین کیا جائے گا کہ اگر یہ پیمنٹ کرنی ہے تو کون یہ بوجھ برداشت کرے گا۔ میچز کراچی منتقل کرنے ہیں تو وہ کتنے ہوں گے۔

واضح رہے کہ راولپنڈی نے پاکستان سپر لیگ کے 11 میچوں کی میزبانی کرنی ہے جب کہ لاہور ایونٹ کے فائنل سمیت مجموعی طور پر 9 میچز کا میزبان ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں