لاہور: پی ایس ایل سیون کی پہلی جیت کی تلاش میں مصروف کراچی کنگز کا آج دفاعی چیمپئن ملتان سلطانز سے مقابلہ ہوگا۔
تفصیلات کے مطابق لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں پی ایس ایل سیون کا میلہ جاری ہے، ایونٹ کا 23 واں میچ آج دفاعی
چیمپئن ملتان سلطانز اور کراچی کنگز کے درمیان شیڈول ہے، میچ شام ساڑھے سات بجے کھیلا جائے گا۔
ملتان سلطانز پہلے ہی 6 میچز جیت کر پلے آف مرحلے میں کوالیفائی کرچکی ہے جبکہ اسے ایونٹ میں صرف 1 میچ میں شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: یونائیٹڈ نے کراچی کنگز کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد شکست دے دی
کراچی کنگز پلے آف کی دوڑ سے پہلے ہی باہر ہوچکی، کراچی میں کھیلے جانے والے پہلے مرحلے میں ملتان سلطانز ہی فاتح رہے تھے۔
ایونٹ میں مسلسل سات مرتبہ ہار کا سامنا کرنے والی ٹیم کراچی پہلی جیت کی منتظر ہے، دونوں ٹیموں کے مابین اب تک ہونے والےسات مقابلوں میں کنگز کو برتری حاصل ہے، سلطانز کو 5 مرتبہ شکست کا سامنا کرنا پڑا۔