تازہ ترین

سیشن جج وزیرستان کو اغوا کر لیا گیا

ڈی آئی خان: سیشن جج وزیرستان شاکر اللہ مروت...

سولر بجلی پر فکسڈ ٹیکس کی خبریں، پاور ڈویژن کا بڑا بیان سامنے آ گیا

اسلام آباد: پاور ڈویژن نے سولر بجلی پر فکسڈ...

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

عثمان کی پی ایس ایل میں دوسری سنچری، ملتان کا اسلام آباد کو جیت کیلیے 229 رنز کا ہدف

پاکستان سپر لیگ 9 کے اہم ترین میچ میں ملتان سلطانز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے اسلام آباد یونائیٹڈ کو جیت کے لیے 229 رنز کا پہاڑ جیسا ہدف دیا ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق پاکستان سپر لیگ کے کراچی نیاز اسٹیڈیم میں کھیلے جا رہے اہم میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا جس کو ملتان سلطانز کے بیٹرز نے غلط ثابت کر دیا۔

ملتان کے اوپنرز نے ٹیم کو 44 رنز کا آغاز فراہم کیا۔ اس موقع پر یاسر خان 33 رنز بنا کر حنین شاہ کو وکٹ دے بیٹھے۔ 58 رنز کے مجموعی اسکور پر کپتان محمد رضوان 20 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے، انہیں فہیم اشرف نے ایل بی ڈبلیو کیا۔ اس موقع پر عثمان خان اور جانسن چارلس کے درمیان 86 رنز کی قیمتی پارٹنر شپ قائم ہوئی۔ جانسن 18 گیندوں پر برق رفتار 42 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

ملتان سلطانز نے نوجوان بیٹر عثمان خان کی جارحانہ سنچری کی بدولت مقررہ 20 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 228 رنز بنائے، جو رواں پی ایس ایل کا کسی بھی ٹیم کی جانب سے سب سے بڑا اسکور ہے۔ یوں اسلام آباد یونائیٹڈ کو جیت کے لیے 229 رنز کا پہاڑ جیسا ہدف ملا ہے۔

عثمان نے 50 گیندوں پر 100 رنز کی نا قابل شکست اننگ کھیلی اور یہ رواں پی ایس ایل میں ان کی دوسری سنچری ہے اور وہ پی ایس ایل کے کسی بھی ایک سیزن میں دو سنچری بنانے والے پہلے بیٹر بن گئے ہیں۔

اسلام آباد یونائیٹڈ کی جانب سے فہیم اشرف کامیاب بولر رہے جنہوں نے 32 رنز کے عوض دو وکٹیں حاصل کیں، نسیم اور حنین شاہ کے ہاتھ ایک ایک وکٹ آئی، جب کہ سب سے مہنگے بولر ملز اور شاداب خان رہے جنہوں نے 52، 52 رنز دیے۔

اس وقت پوائنٹس ٹیبل پر اسلام آباد یونائیٹڈ اور کوئٹہ گلیڈیئٹر 9، 9 پوائنٹ کے ساتھ تیسرے اور چوتھے جب کہ کراچی کنگز 8 پوائنٹ کے ساتھ پانچویں نمبر پر ہے۔

اسلام آباد یہ میچ جیت کر پلے آف تک رسائی حاصل کر لے گی تاہم میچ ہارنے کی صورت میں کراچی کنگز اور کوئٹہ گلیڈیئٹر کی اگلے میچوں میں فتوحات اسلام آباد یونائیٹڈ کی اگلے مرحلے تک پیش قدمی روک دیں گی۔

Comments

- Advertisement -
ریحان خان
ریحان خان
ریحان خان کو کوچہٌ صحافت میں 25 سال ہوچکے ہیں اور ا ن دنوں اے آر وائی نیوز سے وابستہ ہیں۔ملکی سیاست، معاشرتی مسائل اور اسپورٹس پر اظہار خیال کرتے ہیں۔ قارئین اپنی رائے اور تجاویز کے لیے ای میل [email protected] پر بھی رابطہ کر سکتے ہیں۔