اشتہار

پی ایس ایل: سری لنکن اسپنر کی شرکت کے امکانات ختم

اشتہار

حیرت انگیز

سری لنکن اسپنر ونندو ہسارنگا کو پاکستان سپر لیگ( پی ایس ایل) میں شرکت کیلئے این او سی نہیں مل سکا جس کے بعد ان کے پی ایس ایل 8 میں شرکت کے امکانات ختم ہوگئے ہیں ۔

ہسارنگا کو پی ایس ایل 8 کیلئے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیم نے پلاٹینم کیٹیگری میں ڈرافٹ کیا تھا اور فرنچائز کو امید تھی کہ وہ پیر تک ٹیم کو جوائن کرلیں گے لیکن سری لنکن کرکٹر این او سی کی عدم دستیابی کی وجہ سے پاکستان کا سفر نہیں کرسکے۔

فرنچائز ذرائع کا کہنا ہے کہ انہیں ہسارنگا کی عدم دستیابی کے بارے میں اطلاعات ہیں اور وہ اس سلسلے میں مختلف آپشنز پر غور کر رہی ہے، ان آپشنز میں ری پلیسمنٹ پلیئر کی شمولیت بھی شامل ہے ۔

- Advertisement -

اس سلسلے میں پی سی بی ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ نے ہسارنگا کے معاملے پر کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو اپ ڈیٹ دے دی ہے، پی سی بی کو معاملے میں بہتری کی امید تھی تاہم پیر کی رات تک صورتحال تبدیل نہیں ہوئی جس کے بعد ان کی پی ایس ایل میں شرکت کے امکانات نہ ہونے کے برابر ہیں۔

واضح رہے کہ اس سے قبل کوسال مینڈس کو بھی پی ایس ایل میں شرکت کا این او سی نہیں ملا تھا، تاہم سری لنکا کے راجا پکسے کو این او سی مل چکا ہے، وہ پاکستان میں موجود ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں