تازہ ترین

سولر بجلی پر فکسڈ ٹیکس کی خبریں، پاور ڈویژن کا بڑا بیان سامنے آ گیا

اسلام آباد: پاور ڈویژن نے سولر بجلی پر فکسڈ...

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

قلندرز کیخلاف میچ سے قبل شعیب ملک اور پولارڈ میں کیا گفتگو ہوئی؟ سینئر کرکٹر کا انکشاف

پی ایس ایل 9 میں گزشتہ روز کراچی کنگز کے سینیئر شعیب ملک اور جونیئر کھلاڑی عرفان نے مل کر اہم میچ میں لاہور قلندرز کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد ہرا دیا۔

کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں ایک سنسنی خیز مقابلے میں کراچی کنگز نے شعیب ملک کی سمجھدار اور محمد عرفان خان نیازی کی جارحانہ بیٹنگ بدولت لاہور قلندرز کو تین وکٹوں سے شکست دی۔ اس جیت نے کراچی کنگز کے پی ایس ایل کے پلے آف میں رسائی کے امکانات کو برقرار رکھا ہے۔

شعیب ملک نے فولادی اعصاب کا مظاہرہ کرتے ہوئے آخری گیند پر چوکا مار کر اپنی ٹیم کو کامیابی دلائی اور جیت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مجھے اپنے الفاظ یاد ہیں جو میں نے میچ سے قبل ٹیم میٹنگ میں کہے تھے اور اس پر عمل کر کے دکھایا۔

سینئر بلے باز نے کہا کہ میچ سے قبل میٹنگ کے دوران میں نے کہا تھا کہ جب میچ مشکل حالات میں چلا جائے تو گھبرائیں نہیں، ایسا کرنا آسان نہیں ہوتا مگر اتنے سالوں تک کھیلنے کے بعد اعصاب شکن لمحات میں صرف خود کو پرسکون رکھنے کی ضرورت ہوتی ہے جس پر میں نے عمل کیا۔

انہوں نے میچ میں نوجوان عرفان نیازی کی بیٹنگ کا سراہتے ہوئے کہا ہے اس میں ایک غیر معمولی ٹیلنٹ نظر آیا، اس کو صرف مواقع دینے کی ضرورت ہے۔

اس موقع پر شعیب ملک نے ٹیم کے ساتھ کیرون پولارڈ سے ہونے والی دلچسپ بات چیت کا بھی انکشاف کرتے ہوئے بتایا کہ اسلام آباد سے کراچی واپسی سے قبل پولارڈ اور میں نے آخری اوورز کے لیے منصوبہ بندی کی تھی۔ اس موقع پر پولارڈ نے مجھے کہا کہ دو میچز باقی ہیں، ایک تم جتواؤ اور دوسرا میں۔

شعیب ملک نے کہا کہ میں نے تو اس میچ میں اپنا کردار ادا کر دیا ہے اور اگلے میچ میں پولارڈ کی باری ہے اس نے کراچی کنگز کو جتوا کر اپنا کام پورا کرنا ہے۔

واضح رہے کہ کراچی کنگز پی ایس ایل 9 کے پہلے راؤنڈ کا آخری میچ کل پشاور زلمی کے خلاف کھیلے گی۔ پلے آف میں رسائی کے لیے کنگز کو نہ صرف یہ میچ جیتنا لازمی ہوگا بلکہ اس کے ساتھ ہی اسلام آباد یونائیٹڈ کی ایک یا کوئٹہ کی اگلے دونوں میچوں شکستوں کا انتظار کرنا ہوگا۔

Comments

- Advertisement -
ریحان خان
ریحان خان
ریحان خان کو کوچہٌ صحافت میں 25 سال ہوچکے ہیں اور ا ن دنوں اے آر وائی نیوز سے وابستہ ہیں۔ملکی سیاست، معاشرتی مسائل اور اسپورٹس پر اظہار خیال کرتے ہیں۔ قارئین اپنی رائے اور تجاویز کے لیے ای میل [email protected] پر بھی رابطہ کر سکتے ہیں۔