پیر, مارچ 24, 2025
اشتہار

پی ایس ایل 4 فائنل : ٹرافی پرقبضے کی جنگ آج ہوگی

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: پاکستان سپرلیگ کے چوتھے ایڈیشن کے فائنل میں آج پشاور زلمی اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے درمیان ٹاکرا ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق پی ایس ایل 4 کی چمچماتی ٹرافی کس کی ہوگی؟ فیصلہ آج ہو جائےگا۔ ہائی وولٹیج مقابلے میں پشاور زلمی اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز آمنے سامنے ہوں گے۔

پی ایس ایل فائنل سے قبل میوزیکل کنسرٹ ہوگا جس کے لیے 68 فٹ لمبا اسٹیج تیار کیا گیا ہے، کنسرٹ میں معروف فنکار اپنے فن کا مظاہرہ کریں گے۔

ابرارالحق، آئمہ بیگ، فواد خان، شجاع حیدر اور جنون گروپ اسٹیج پرجلوہ گرہوں گے۔ ہسپانوی کھلاڑی اور بارسلونا کے سابق کپتان کارلس پیول بھی تقریب کا حصہ بنیں گے۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں پی ایس ایل 4 ٹرافی کی رونمائی کی گئی جس میں کپتان سرفراز احمد اور ڈیرن سیمی کا ٹرافی تھامے فوٹو سیشن بھی ہوا۔

پشاور زلمی کے کپتان ڈیرن سیمی کا سرفراز احمد سے کہنا تھا کہ آج ٹرافی تم اٹھاؤ کل ہم اٹھائیں گے، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کپتان نے جواب دیا کہ ہم آج بھی اٹھائیں گے اور کل بھی۔

ڈیرن سیمی اور سرفرازاحمد پی ایس ایل کی ٹرافی جیتنے کے لیے پرعزم

ڈیرن سیمی کا کہنا تھا کہ ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے والی ٹیم کو یہاں فائدہ ہوگا، کوشش کریں گے پہلے بیٹنگ کریں تو بڑا اسکور بنائیں۔

پشاور زلمی کے کپتان کا کہنا تھا کہ کوئٹہ اچھی ٹیم ہے لیکن ہمارے پاس بھی اچھے کھلاڑی ہیں، شین واٹسن ہمارے لیے پریشانی کا باعث نہیں بن سکتے۔

سرفراز احمد کا کہنا تھا کہ پورے ایونٹ میں ہماری ٹیم اچھی کھیلی ہے اب ہم تیسری مرتبہ فائنل کھیلنے جا رہے ہیں اور کامیابی کے لیے پرامید ہیں۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کپتان کا کہنا تھا کہ ٹاس میچ کے نتیجے پراثرانداز ہوگا جبکہ 190 رنز اسکور کرنے والی ٹیم کو برتری حاصل ہوسکتی ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں