تازہ ترین

آزاد ارکان قومی اسمبلی کی سنی اتحاد کونسل میں شمولیت تسلیم

الیکشن کمیشن نے 8 فروری کے عام انتخابات میں...

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

پی ایس ایل6: دفاعی چیمپئن کراچی کنگز افتتاحی میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے مد مقابل

کراچی:پاکستان سپر لیگ سیزن سکس کی رنگ رنگ افتتاحی تقریب آج نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں ہوگی، دفاعی چیمپئن کراچی کنگز اپنا پہلا میچ آج کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے خلاف کھیلے گی۔

شائقین کرکٹ ہوجائیں تیار، انتظار کی گھڑیاں ختم، آگیاوہ دن جس کا تھا کرکٹ دیوانوں کو بے چینی سے انتظار، اسٹیڈیم میں جاکر سیٹیاں اور تالیاں بجانے کا وقت آچکا ہے۔

دفاعی چیمپئن کراچی حریف ٹیموں کو ٹکر دینے کیلئے تیار ہے، کنگز اپنی مہم کا آغاز آج کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کیخلاف کرے گی، کراچی کے نیشینل اسٹیڈیم میں کراچی کنگز کے جارح مزاج اوپنر شرجیل خان چھکےگھمائیں گےاور کنگز کی جان بابراعظم ڈرائیوز لگائیں گے۔

پی ایس ایل فائیو کی چیمپئن کنگز کے مڈل آرڈر میں کولن انگرم، کلارک اور دانش عزیز جسے بلے باز شامل ہیں جبکہ کراچی کی بولنگ بھی مضبوط محمد عامر پھر وکٹیں اڑائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں:  شائقین کرکٹ ہوجائیں تیار، پی ایس ایل 6 کا شاندار آغاز آج سے

پاکستان سپر لیگ میں چھ ٹیمیں ٹائٹل کے حصول کے لئے پنجہ آزمائی کریں گی، جن میں اسلام آباد یونائیٹڈ، کراچی کنگز، لاہور قلندرز، ملتان سلطانز، پشاور زلمی اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز شامل ہیں۔

لیگ میں شامل ان چھ ٹیموں کے درمیان فائنل سمیت 34 میچز کھیلے جا ئیں گے، لیگ کے پہلے 20 میچز کراچی میں کھیلے جائیں گے جبکہ ناک آؤٹ اور فائنل سمیت بقیہ 14میچز لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے جائیں گے۔

Comments

- Advertisement -