جمعہ, مئی 10, 2024
اشتہار

شائقین کرکٹ ہوجائیں تیار، پی ایس ایل 6 کا شاندار آغاز آج سے

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: شوبز ستاروں کی موجودگی میں پاکستان سپر لیگ سیزن سکس کی رنگ رنگ افتتاحی تقریب آج نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں ہوگی۔

شائقین کرکٹ ہوجائیں تیار، انتظار کی گھڑیاں ختم، آگیاوہ دن جس کا تھا کرکٹ دیوانوں کو بے چینی سے انتظار، اسٹیڈیم میں جاکر سیٹیاں اور تالیاں بجانے کا وقت آچکا ہے۔

پی ایس ایل سیزن سکس کا شاندار آغاز آج ہوگا، افتتاحی تقریب کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں ہوگی، جہاں پی ایس ایل 6 کا ترانہ گانے والے نصیبو لعل، آئمہ بیگ اور دیگر فنکار لہو گرمائیں گےجبکہ نامور گلوکار عاطف اسلم ڈیبیو کریں گے۔

- Advertisement -

تقریب کا آغاز شام پونے سات بجے ہوگا، کرونا کے باعث ترکی میں ریکارڈ کیا گیا شو بھی افتتاحی تقریب کا حصہ ہوگا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ کرونا کے باعث گراؤنڈ کو بائیو سیکیور ببل کا حصہ قرار دیا گیا ہے، کھلاڑیوں اور مخصوص آفیشلز کے علاوہ گراؤنڈ میں داخلہ ممنوع ہوگا۔

پی ایس ایل:  تماشائیوں کیلیے پروٹوکولز 

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کا 20 فیصد تماشائیوں کو اسٹیڈیم میں داخلے کی اجازت دینے کے فیصلے کے ‏مطابق پی سی بی نے ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ 2021 کے لیگ میچز کے لیے تماشائیوں کیلیے پروٹوکولز کا اعلان کیا تھا جو کہ درج ذیل ہے۔

حفظان صحت :‏
‏•‏ صابن اور پانی سے 20 سیکنڈز تک ہاتھ دھویں
‏•‏ ‏ ہینڈ جیل کا استعمال کریں (ستر فیصد الکوحل والی یا متبادل)‏
‏•‏ چھینکتے یا کھانستے وقت ٹشو پیپر کا ستعمال کریں، اس کے بعد ہاتھوں کو اچھی طرح صاف کریں
‏•‏ چہرے اور ناک کو چھونے سے گریز کریں
‏•‏ اسٹیڈیم کے اندر تھوکنے پر پابندی ہے
‏•‏ اسٹیڈیم میں بیٹھے ہوئے میڈیکل ماسک پہننا لازمی ہوگا۔ اسٹیڈیم میں میڈیکل ماسک موجود ہوں گے

ضابطہ اخلاق:‏
‏•‏ ماسک کے بغیر اسٹیڈیم میں داخلے کی اجازت نہیں۔ اسٹیڈیم میں داخلے اور سیٹ پر بیٹھے ہوئے اپنے ‏چہرے کو ماسک سے ڈھانپے رکھیں
‏•‏ اسٹیڈیم میں موجود عملے سے اپنے اسٹینڈز میں داخلے کی جگہ کے بارے میں مکمل معلومات حاصل ‏کرلیں
‏•‏ کوویڈ 19 کی کوئی بھی علامت ظاہر ہو تو برائے مہربانی اسٹیڈیم کا رخ مت کریں
‏•‏ ‏ اگر اسٹیڈیم میں بیٹھے آپ کو کوئی بھی علامات ظاہرہوتو براہ کرم فوری طور پر وہاں موجود انتظامی ‏عملے کو مطلع کریں
‏•‏ ‏ اسٹیڈیم میں بیٹھے ہوئے سماجی فاصلے کا مکمل خیال رکھیں اور ببل میں موجود کسی بھی فرد سے دور ‏رہیں
‏•‏ ‏ ہر وقت اپنی نشست پر موجود رہیں سوائے ریسٹ رومز یا اسٹیڈیم سے باہر نکلتے وقت وہاں موجود ‏عملے سےمزید رہنمائی حاصل کریں
‏•‏ ہاتھوں کو بار بار سینیٹائز کریں
‏•‏ ‏ کھانسی یا چھینکتے وقت اپنے چہرے کو ڈھانپ لیں

بیت الخلاء کی سہولت:‏
‏•‏ ایک وقت میں تین افراد سے زائد بیت الخلاء کے لیے مخصوص جگہ کی طرف نہیں جاسکیں گے، وہاں ‏موجود سیکورٹی گارڈز اس کو یقینی بنائیں گے
‏•‏ ‏ باقاعدگی سے ہاتھ دھوئیں

سیٹوں میں فاصلہ:‏
‏•‏ دو افراد یا ہر گروپ کے درمیان 2 سیٹوں کا فاصلہ ہو
‏•‏ کوئی بھی گروپ صرف ایک گھر میں رہنے والے افراد پر مشتمل ہوسکے گا، سماجی فاصلہ برقرار رکھنا ‏ضروری ہوگا
‏•‏ دو قطاروں کے درمیان ایک قطار خالی رکھنا ضروری ہوگی

ٹکٹنگ:‏

‏•‏ فیملیز کے لیے مخصوص اسٹیڈینڈز کی ٹکٹ ہی صرف فیملیز کو فروخت کی جاسکے گی
‏•‏ ٹکٹ خریدنے کے لیے ہر فرد کو اپنی درکار تمام تفصیلات فراہم کرنا ہوں گی تاکہ ٹریک اور ٹریسنگ ‏ممکن ہوسکے
‏•‏ ٹکٹ صرف آن لائن فروخت ہوگی
‏•‏ سیکورٹی گارڈز تماشائیوں کے بیٹھنے میں ان کی رہنمائی کریں گے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں