اتوار, مئی 11, 2025
اشتہار

محمد حارث کے ناقابلِ یقین کیچ نے سب کو حیران کر دیا

اشتہار

حیرت انگیز

پشاور زلمی کے نوجوان کھلاڑی محمد حارث نے ناقابل یقین کیچ پکڑ کر سب کو حیران کر دیا۔

لاہور قلندرز کے خلاف قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے میچ میں محمد حارث نے زازئی کے ہاتھوں سے ڈراپ ہونے والے کیچ کو ڈائیو لگا کر پکڑ لیا۔

ہدف کے تعاقب میں ہوم ٹیم لاہور قلندرز کے بلے باز کامران غلام نے ارشداقبال کی گیند پر زوردار شارٹ کھیل کر چھکا لگانے کی کوشش کی لیکن وہ ناکام رہے۔

فیلڈر زازئی گیند کے نیچے آئے اور انہوں نے کیچ تھامنے کی کوشش کی جس میں وہ کامیاب نہ ہو سکے تاہم اسی اثناء میں نوجوان کرکٹر محمد حارث نے حاضر دماغی کا مظاہرہ کرتے ہوئے گیند کو زمین پر گرنے سے بچا کر کیچ پکڑ لیا۔

زبردست کیچ پکڑنے پر ساتھی کھلاڑیوں نے محمد حارث کو داد دی اور اسٹیڈیم میں موجود تماشائیوں نے تالیاں بجا کر شاندار فیلڈنگ پر نوجوان کی حوصلہ افزائی کی۔

اہم ترین

مزید خبریں