تازہ ترین

آئی ایم ایف کا پاکستان کو سخت مالیاتی نظم و ضبط یقینی بنانے کا مشورہ

ریاض: عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے سخت...

اسحاق ڈار ڈپٹی وزیراعظم مقرر

وزیرخارجہ اسحاق ڈار کو ڈپٹی وزیراعظم مقرر کر دیا...

جسٹس بابر ستار کے خلاف بے بنیاد سوشل میڈیا مہم پر ہائیکورٹ کا اعلامیہ جاری

اسلام آباد ہائیکورٹ نے جسٹس بابر ستار کی امریکی...

وزیراعظم کا دورہ سعودی عرب، صدر اسلامی ترقیاتی بینک کی ملاقات

وزیراعظم شہباز شریف کے دورہ سعودی عرب کے دوسرے...

بابر ہو یا کوئی اور میرا کام وکٹ لینا ہے، محمد عامر

کراچی: پی ایس ایل میں کراچی کنگز کے مایہ ناز فاسٹ بولر محمد عامر کا کہنا ہے کہ سامنے بابر اعظم ہو یا کوئی اور میرا کام وکٹ لینا ہے۔

اے آر وائی نیوز کے پروگرام ’باؤنسر‘ میں گفتگو کرتے ہوئے فاسٹ بولر محمد عامر نے کہا کہ جارح مزاجی فاسٹ بولر کی خوبصورتی ہوتی ہے تاہم اللہ ہی جانتا ہے کہ ٹیم میں واپسی کب ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ میرے لیے روزی روٹی کرکٹ ہے پوری توجہ پی ایس ایل پر ہے۔

محمد عامر نے کہا کہ شعیب ملک کا کراچی کنگز میں آنا خوش آئند ہے، عماد وسیم اچھے کپتان ہیں وہ ٹی 20 فارمیٹ سے متعلق کافی سمجھ بوجھ رکھتے ہیں۔

فاسٹ بولر نے کہا کہ پچ کو سمجھ کر اس کے مطابق بولنگ کرتا ہوں کوشش ہوتی ہے کہ پاور پلے میں بیٹرز پر دباؤ برقرار رکھوں اور رنز کم بنیں۔

ایک سوال کے جواب میں محمد عامر نے کہا کہ پلیئرز اور بورڈ میں کمیونی کیشن گیپ نہیں ہونا چاہیے فٹنس کے بغیر کوئی کھلاڑی پرفارم نہیں کرسکتا، پیسرز کے لیے تینوں فارمیٹ کھیلنا مشکل کام ہے میں نے فٹنس کی وجہ سے ٹیسٹ کرکٹ چھوڑی جس پر باتیں بنائی گئیں۔

محمد عامر نے کہا کہ پی ایس ایل میں تگڑے مقابلے ہوں گے شاہین آفریدی اور میرا کوئی مقابلہ نہیں ہے، کراچی کنگز کے مداحوں کو اچھی کرکٹ دیکھنے کو ملے گی۔

Comments

- Advertisement -