اتوار, جولائی 7, 2024
اشتہار

ہڑتال کے دوران کس پمپ سے پیٹرول ملے گا؟

اشتہار

حیرت انگیز

پی ایس او نے ہڑتال کے دوران عوام کو فیول کی فراہمی جاری رکھنے کا اعلان کردیا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق پی ایس او کا کہنا ہے کہ پیٹرول پمپس پر فیول کی مسلسل فراہمی کو یقینی بنایا جارہا ہے، سپلائی چین بھرپور طور پر فعال ہے۔

پی ایس او کا کہنا ہے کہ عوام کی خدمت کے لیے ہمیشہ کی طرح مستعد ہیں، بحثیت قومی کمپنی عوام کی خدمت کے لیے تیار ہیں۔

- Advertisement -

واضح رہے کہ پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن نے جمعہ کی صبح 6 بجے سے پیٹرول پمپس بند کرنے کا اعلان کیا ہے۔

صدر پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن عبدالسمیع کے مطابق وزیرخزانہ، چیئرمین ایف بی آر اور چیئرمین اوگرا سے ملاقاتیں ہوئیں لیکن مذاکرات میں کوئی نتیجہ نہیں نکل سکا تھا۔

انہوں نے واضح کیا تھا کہ ہڑتال کی جائے گی اور آج رات سے ملک بھر کے پمپس ڈرائی کرنا شروع کر دیں گے۔ ملک بھر میں 14 ہزار ڈیلرز اپنے پمپ 5 جولائی کو بند رکھیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ بجٹ میں ڈیلرز پر ایڈوانس ٹیکس 0.5 فیصد عائد کیا گیا حکومت سے بارہا مطالبہ کیا ٹیکس واپس لیا جائے، کاروبار ٹیکسوں سے نہیں چل سکتے اگر مطالبات نہیں مانےجا رہے تو ہڑتال کےعلاوہ کوئی دوسرا آپشن نہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں